جموں//کٹرہ میں نوراترہ فیسٹیول 2017 کے تحت بھگتی گیتوں کے مقابلوں کاانعقاد کیاگیا جس کاافتتاح یوگ آچاریہ سوامی یوگانندمہاراجہ نے معروف گلوکار ماسٹرسلیم کے بھائی پیجی شاہ کوٹی اورندھی کوہلی کی موجودگی میں روایتی شمع روشن کرکے کیا۔اس دوران انتظامیہ کی طرف سے ایڈیشنل ایس پی نریش سنگھ اورایچ کے نظر، ایس ڈی پی اواشوک شرما، راکیش وزیر چیئرمین ڈویشنل سانگ کمیٹی، ایس ایچ او اروندسمبیال، شام لال کیسر، شوکمارشرما، وریندرکیسرودیگرمعززین بھی موجودتھے۔اس دوران جموں کے وویک موہن اور ہوشیارپورکے انمول راجہ نے اول، جبکہ جموں کے موہندرسونی ، امرتسرکے سکھویندریملانے دوسری اور لنک روڈجموں کے سرگرم شرمانے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس دوران12 آڈیشن گلوکاروں جن میں سات ریاسی اورپانچ غیرریاستی شامل ہیں نے آوازکاجادوبکھیرا۔اس موقعہ پر اول انعام دس ،دوم پانچ ہزاراورتیسراتین ہزارروپے کادیاگیا۔آل انڈیاڈیویشنل سانگ مقابلہ شرائن بورڈ اورمحکمہ سیاحت وضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدکیاگیاہے۔