Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: رشوت خوری ایک ناسور :محبوبہ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
Search
Follow US
Home » رشوت خوری ایک ناسور :محبوبہ
صفحہ اول

رشوت خوری ایک ناسور :محبوبہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے رشوت خوری کو سماج کے لئے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے افسروں سے کہا ہے کہ وہ اس بدعت کو ختم کرنے میں اُن کو تعاون دیں تا کہ ریاستی عوام کو ایک ذمہ دار اور فعال انتظامیہ کی فراہمی یقینی بن سکے۔جموں صوبے کے ترقیاتی کمشنروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صاف و شفاف اور نتیجہ خیز حکمرانی کی دستیابی بالخصوص ریاست کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کے فائدے کو یقینی بنانے کے لئے افسروں کی مدد طلب کی۔وزیر اعلیٰ نے میٹنگ میں شرکاء سے کہا کہ وہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہیں اور لوگوں کو ایک ایماندار حکومت دستیاب کرانے میں افسر ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کی طرف سے اپنے اپنے علاقوں میں امن اور آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے بُردباری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کے لئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ اس عمل کو شدو مد سے جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کے اثرات میں بہتری لانے کے لئے افسروں کو متواتر طور اپنے اپنے علاقوں خاص طور سے دیہی علاقوں کا دورہ کرنا چاہئے تا کہ انہیں عام لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے کہا کہ وہ ہفتہ میں ایک دن اپنے اپنے دفاتر میں لوگوں کے ساتھ ملاقات کر کے موقعہ پر ہی ان کے مسائل حل کریں۔محبوبہ مفتی نے تا ہم ترقیاتی کمشنروں کو خبردار کیا کہ کسی بھی طبقہ یا گرؤپ کو جنگلات کو تحفظ دینے یا ناجائیز تجاوزات ہٹانے کی مہم کے دوران ہراساں نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے سے جڑے معاملات کو نپٹاتے وقت ہمدردی کا جذبہ اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی سمگلنگ اور گائے کی دیکھ ریکھ کرنے سے متعلق معاملات سے نمٹتے وقت قوانین کو مساوی بنیادی پر عملایا جانا چاہئے۔انہوں نے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف طبقوں اورلوگوں میں نفرت کے بیج بونے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔محبوبہ مفتی نے رام بن۔ بانہال پٹی پر ترجیحی بنیادوں پر کریش بیرئیر نصب کرنے کی بھی ہدایات دیں تا کہ سڑک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام انکاؤنٹر: ایک ملی ٹینٹ جاں.بحق، آپریشن جاری ہے:فوج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ میں آگ کی ہولناک واردات ،رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ، حکومت عملی اقدامات کرے:میاں الطاف
پیر پنچال
۔ 17فیصد طلباء میٹرک کے بعد خاندانی کام کرتے ہیں:وزارت تعلیم
جموں

Related

صفحہ اول

ہم بیکار لوگ نہیں

August 1, 2025
صفحہ اول

نائب صدر کا انتخاب

August 1, 2025
صفحہ اول

تیار شدہ کھانے میں مصنوعی رنگوں کا استعمال

August 1, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں سیکورٹی کنٹرول منتخب حکومت کو سونپا جائے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

August 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?