Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: بالاکوٹ میں آر پار فائرنگ اور گولہ باری
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » بالاکوٹ میں آر پار فائرنگ اور گولہ باری
صفحہ اول

بالاکوٹ میں آر پار فائرنگ اور گولہ باری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 28, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
مینڈھر+مظفر آباد//مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان آر پار شدید فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں ایک شہری ہلاک جبکہ 8   زخمی ہوگئے ۔ بدھ کی صبح 8بجکر 15 منٹ پرفائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہواجس کے دوران کئی مارٹر گولے رہائشی علاقوں میں بھی گرے۔ اس دوران ایک خاتون سمیت دوافراد زخمی ہوئے جن کی شناخت شمیم اختر زوجہ محمد مجید سکنہ تکھ دھراٹی بالاکوٹ عمر 55سال اور رضا احمد ولد کرامت حسین ساکن دھراٹی بالاکوٹ عمر 26سال کے طور پر ہوئی ہے ۔دفاعی ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی افواج نے تین گھنٹوں تک فوجی چوکیوں کے علاوہ رہائشی علاقوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔ پاکستانی فوج نے سندوٹ، بالاکوٹ، بسونی،دھراٹی، پنجنی ،سہولہ،بھروتی، دیوتہ اور گوہلد سمیت کئی رہائشی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے زورد ار فائرنگ کی ۔دریں اثناء بالاکوٹ میں فاروڈ بسونی میں پرائمری سکول کے اندر کئی بچے اور اساتذہ تین گھنٹے تک بندی بنے رہے اور فوج نے ان کو نکالنے کے بجائے باہر سے گیٹ تالالگادیا۔مقامی لوگوں نے فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فوج کو فوری طور بچوں کو باہر نکالنا چاہیے تھا ،اگر اس دوران کوئی حادثہ رونماہوجاتا تو ذمہ دار کون ہوتا۔ادھرپاکستان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔یہ واقعات ضلع کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں واقع مختلف دیہاتوں میں پیش آئے جہاں لوگ اپنے روز مرہ کے کاموں میں مصروف تھے۔بھارتی فورسز کی ’شلنگ صبح 7 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوئی‘، جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔بھارتی فورسز کی جانب سے فائر کیا جانے والا ایک شیل بالاکوٹ گاؤں کے ایک مکان پر آگرا جس کی وجہ سے 25 سالہ ملک محمد رزاق ولد عبدالخالق موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ میں مقتول کی بہن 35 سالہ ارم بی بی زخمی ہوگئیں۔اسی طرح سیکٹر کے دیگر 3 دیہاتوں میں بھارتی فورسز کی شلنگ سے 45 سالہ غلام فاطمہ زوجہ محمد فاروق، 45 سالہ کلثوم بی بی زوجہ محمود احمد، 40 سالہ کلثوم زوجہ محمد عزیز، 35 سالہ نسرین اختر اور 13 سالہ احسن کریم ولد عبدالکریم زخمی ہوگیا۔یاد رہے کہ 23 ستمبر کو اسی سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک 22 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی چھوٹی بہن اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔رواں ماہ کے آغاز میں عباس پور سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھیں۔گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے میں نیزا پور سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?