Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: چوٹیاں کاٹنے کی لہرجنوبی کشمیر میں جاری ،شمال میں بھی دستک
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » چوٹیاں کاٹنے کی لہرجنوبی کشمیر میں جاری ،شمال میں بھی دستک
صفحہ اول

چوٹیاں کاٹنے کی لہرجنوبی کشمیر میں جاری ،شمال میں بھی دستک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 29, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
اننت ناگ+بانڈی پورہ+چاڑورہ//چاڑورہ کے ایک ہی گائوں میں چوٹی کاٹنے کے دو واقعات سے سننی پھیل گئی ہے۔وسطی ضلع بڈگام میں اس طرح کا پہلا واقعہ بدھ کی شب7بجے چاڈورہ کے ہانجی گنڈ نامی گائوں میں پیش آیا جہاں ایک55سالہ خاتون کو اس کے گھر کے اندر بیہوشی کی حالت میں پایا گیا اور اس کی چوٹی کاٹی دی گئی تھی۔ جمعرات کی صبح8بجے اسی گائوں میں چوٹی کاٹنے کا دوسرا واقعہ پیش آیا۔30سالہ خاتون راجہ بیگم زوجہ محمد ایوب راتھر کو بھی اسی طرح گھر میں بیہوشی کی حالت میں پایا گیا۔جس وقت مذکورہ خاتون کی پر اسرار طور چوٹی کاٹی گئی، اس وقت وہ گھر کے کچن میں تھی۔ادھر بونہ دیالگام اننت ناگ میں عشرت بانو زوجہ نثار احمد  کے بال بھی کاٹے گئے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے ان پر سپرے کیا جس سے وہ بیہوش ہوئی اور اسے اسپتال میں داخل کیا گیا۔اسپتال پہنچ کر اس بات کا پتہ چلا کہ اس کے بال کاٹے گئے  تھے۔ شوپیان کے ترکہ وانگام دراز پورہ علاقے میں بھی ایک خاتون کی چوٹی کاٹنے کی ناکام کوشش کی گئی۔یہ ضلع میں پیش آنے والا اس طرح کا پہلا واقعہ ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک خاتون(نام مخفی رکھا گیا ہے) کی چوٹی کاٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں خاتون صدمے کا شکار ہوکر بیہوش ہوگئی اور اسے فوری طور اسپتال لیجایا گیا۔واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں نے آس پاس کے علاقوں کو چھان مارا لیکن کسی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔  اس دوران ضلع بانڈی پورہ کے ناتھ پورہ گائوں میں پانچویں جماعت کی طالبہ عفت فاروق اسکول سے گھر لوٹ رہی تھی کہ راستے میں سہ پہر 4بجے نامعلوم برقعہ پوش افراد نے اس کمسن طالبہ کو ایک سنسان جگہ پر روکا اور اس کی چوٹی کاٹ ڈالی ۔اسے بیہوشی کی حالت میں گھر لایا گیا۔ادھر پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ کاٹے گئے بالوں کی سائنسی جانچ کروائی جائے گی ، تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ بال کس طرح کاٹے گئے ہیں؟
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?