Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: نسیم گیلانی دوبارہ حاضری سے مستثنیٰ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » نسیم گیلانی دوبارہ حاضری سے مستثنیٰ
صفحہ اول

نسیم گیلانی دوبارہ حاضری سے مستثنیٰ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 29, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر//تفتیشی ادارے  این آئی اے  نے لنگیٹ حلقہ کے آزاد رکن اسمبلی انجینئر رشید کو نوٹس جاری کیا ہے۔اس دوران بزرگ مزاحمتی لیڈر سید علی گیلانی کے فرزند کی تیسری بار دو دن تک پوچھ تاچھ کی گئی لیکن دوبارہ حاضری دینے سے مستثنیٰ قرار دیا۔انجینئر رشید کو کل این آئی اے کی جانب سے سمن جاری کیا گیا جس میں انہیں ٹیرر فنڈنگ کیس میں پوچھ تاچھ کی غرض سے 3اکتوبر کو نئی دہلی طلب کرلیا گیا ہے۔انجینئر رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انکے نام سمن جاری کئے جانا ایک سیاسی حربہ ہے کہ وہ مرعوب ہوئے بنا سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہتے رہیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو حراساں کرنے یا اسکی تذلیل کرنے سے جموں کشمیر میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔اس دوران گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی ، جوزرعی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، کی نئی دہلی میں تیسری بار این آئی اے نے پوچھ تاچھ کی۔ ڈاکٹر نسیم گیلانی کو25 ستمبرکو ایک بار پھر دہلی ہیڈ کوارٹرطلب کیا گیاتھا،جس کے بعد3دنوں تک ان سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری رہا۔ڈاکٹر نسیم گیلانی جمعرات کو دہلی سے واپس سرینگر پہنچے۔ نسیم گیلانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2دنوں تک ان سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا ’’ مجھے دو روز تک پوچھ تاچھ کے عمل کا سامنا کرنا پڑاجبکہ این آئی اے کے حکام نے مجھے اپنی اہلیہ کی جائیداد سے متعلق کچھ کاغذات لانے کو کہا تھا‘‘ ۔نسیم گیلانی نے بتایا ’’ دو روز تک پوچھ تاچھ کے بعد این آئی اے کے افسروں نے مجھے یہ کہتے ہوئے واپس سرینگر جانے کی اجازت دی کہ اب مجھے پھر نئی دہلی میں حاضری نہیں دینے پڑے گی‘‘ ۔ ماہ اگست کے آخری ہفتہ میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ ، چھاپوں اور گرفتاریوں کا عمل شروع کرنے کے بعد این آئی اے نے سید علی گیلانی کے دونوں فرزندان سید نسیم گیلانی اور سید نعیم گیلانی کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے نئی دہلی طلب کیا اور حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران گیلانی برادران سے 2 مرتبہ پوچھ تاچھ کی گئی تاہم تیسری مرتبہ صرف سید نسیم گیلانی کو پوچھ تاچھ کیلئے نئی دہلی آنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ زرعی یونیورسٹی کے مدرسین نے اس معاملے میں یونیورسٹی کے چانسلر اور ریاستی گورنر کو مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ این ائے کے ساتھ معاملے اٹھائے کہ غیر ضروری طور پر ڈاکٹر نسیم گیلانی کو ہراساں نہ کیا جائے۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سری نگر جموں شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت، چپے چپے پر سلامتی عملے کی تعیناتی
تازہ ترین صفحہ اول
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسین ملک کیس کا جائزہ بلاجواز: اشوک کول
تازہ ترین
پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر میں پچھلے پانچ برسوں میں صحت کے شعبے میں بہتری آئی :ایل جی منوج سنہا

September 20, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

بڈگام -کٹرا چلنے والی خصوصی ریل سروس مسافروں کیلئے آرام دہ ثابت ،سروس کو مستقل طور جاری رکھنے کا مطالبہ

September 20, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?