Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

’کاتالونیہ نے ریاست بننے کا حق جیت لیا ہے‘

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 3, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
لندن/کاتالان کے رہنما کارلس پوئیمونٹ نے ایک مقامی ٹی وی چینل پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاتالونیہ نے اتوار کے متنازع ریفرنڈم کے بعد ’ریاست بننے کا حق حاصل کر لیا ہے۔‘اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم کے دوران تشدد میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔کاتالونیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والی پولنگ میں 90 فیصد ووٹرز نے آزادی کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ ووٹرز ٹرن آو¿ٹ 42.3 فیصد رہا تھا۔کارلس پوئیمونٹ کا کہنا ہے کہ آزادی کے یکطرفہ اعلان کا دروازہ کھل گیا ہے۔خیال رہے کہ سپین کی مرکزی حکومت نے اس ریفرینڈم روکنے کا عہد کیا تھا اور ملک کی اعلیٰ ترین آئینی عدالت نے بھی غیر قانونی قرارد دیا تھا۔پولیس نے ووٹروں کو بارسلونا کے کچھ پولنگ سٹیشنوں میں داخلے سے روک دیا اور علاقائی دارالحکومت بارسیلونا میں پولیس نے علیحدگی پسند مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ اس کے علاوہ حکام نے چند جگہ پر بیلٹ پیپر اور بیلٹ بکس بھی ضبط کیے۔کاتالونیہ کی علاقائی حکومت اور مقامی محکمہ صحت نے زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ ہسپانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 11 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل سپین کے وزیراعظم نے مارئانو راجوئے نے کہا تھا کہ کاتالونیہ کے لوگوں کو بیوقوف بنا کر ایک غیر قانونی ووٹ میں شریک کروایا گیا۔ انھوں نے اسے جمہوریت کا مذاق اڑانا قرار دیا۔کاتالونیہ سپین کا شمال مشرقی قدرے مالدار علاقہ ہے اور اس کی زبان اور ثقافت باقی ملک سے مختلف ہے۔ اس کی آبادی 75 لاکھ ہے۔کاتالونیہ کو کافی حد تک خود مختاری حاصل ہے تاہم سپین کے آئین کے مطابق یہ علیحدہ ملک نہیں ہے۔گذشتہ پانچ سالوں میں خودمختاری کے حوالے سے ریفرینڈم کے لیے دباو¿ بڑھتا گیا ہے جس کی ایک وجہ سپین کی معیشت میں مشکلات اور حکومتی کفایت شعاری کی پالیسی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سپین کی یکجہتی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کاتالونیہ کو پہلے ہی ملک کے آئین میں کافی خودمختاری حاصل ہے۔تاہم سپین کی یکجہتی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کاتالونیہ کو پہلے ہی ملک کے آئین میں کافی خودمختاری حاصل ہے۔واضح رہے کہ اس قدر شدید تناو¿ کے باوجود اس حوالے سے کی جانے والی کارروائیاں اور مظاہرے دونوں ہی پرامن رہے تھے۔اس ریفرنڈم میں بیٹل پیپرز پر صرف ایک ہی سوال درج تھا۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ کاتالونیہ ایک ریپبلک کی حیثیت سے الگ ریاست بن جائے؟ اس سوال کا جواب ہاں یا نہیں کی صورت میں مانگا گیا۔کاتالونیہ کے حکام نے ووٹرز کو پولنگ کے آغاز سے قبل ہی پیغام دے دیا تھا کہ وہ اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشنز کے بند ہونے کی صورت میں کسی بھی پولنگ سٹیشنز میں جا سکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال ہوگا: عمر عبداللہ
تازہ ترین
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے
برصغیر
کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

۔12 ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی

June 5, 2025
بین الاقوامی

۔20 لاکھ افراد بنیادی ضروریات سے محروم:اقوام متحدہ

June 5, 2025
بین الاقوامی

فضائی حملوں میںمزید 23 فلسطینی جاں بحق

June 5, 2025
بین الاقوامی

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?