جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کی حدودکے اندرغیرقانونی طورپرڈیری یونٹوں کاقیام عمل میں لانے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے میونسپل ویٹرنری آفیسرڈاکٹرجسونت سنگھ اور چیف انفورسمنٹ آفیسر راجیش گپتا نے جے ایم سی عملہ کے ہمراہ غیرقانونی ڈیری یونٹوں کے خلاف زوردارمہم شروع کی ۔اس دعوران علاقہ چنورسے متعلقہ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں کے تعاون سے جانوروں کواُٹھایاگیا۔ڈاکٹرجسونت نے کہاکہ زیادہ ترڈیری مالکان نے مویشیوں کیلئے شیڈتعمیر نہیں کئے ہیں جس کے نتیجہ میں جانوروں کاگوبریاتونالیوں میں پھینکاجاتاہے یاپھروہ ڈیری یونٹوں کے باہرجمع کردیتے ہیں یاپھرآس پاس کی خالی زمین کے پلاٹوں میں یہ گوبرڈال دیاجاتاہے جس کی وجہ سے چاروں طرف بدبوپھیل جاتی ہے اورعام لوگوں کاجینامحال بن جاتاہے۔جموں میونسپل کارپوریشن نے ایسے ڈیری یونٹوں کے مالکان کوبارہانوٹس دیئے کہ وہ اپنے یونٹوں کوکارپوریشن کے پاس جمع کروائیں مگرمقررہ وقت گذرجانے کے باوجودبھی انہوں نے ایسانہیں کیا۔کاپوریشن نے ان یونٹوں کے مالکوں سے ایک بارپھراپیل کی ہے کہ وہ دی گئی ہدایات پر عمل کریں بصورت دیگران کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔