جموں//ملک کی فلیگ شپ سکیم کوفروغ کی غرض سے ملک گیرشروع کی گئی ،سکیم کے ایک حصہ کے طورپرجے اینڈکے سٹیٹ لیول ینگرز کمیٹی (ایس ایل بی سی ) نے یہاں کنونشن سنٹرکنال روڈ میں ’مدرایوجنامہم ‘ شروع کی جس کامقصد پردھان منتری مدرالون سکیم کوفروغ دینا ہے تاکہ چھوٹے پیمانے کے تاجروں کوبغیرکسی رکاوٹ کے آسانی سے قرضے مل سکیں اوروہ اپناکاروبار احسن طریقے سے کرسکیں۔دگیش چندرا یگزیکٹیو پریذیڈنٹ جموں وکشمیربنک نے اس موقعہ پر کہاکہ اس مہم کامقصد مدرایوجناکے تحت عام لوگوں تک پہونچاہے تاکہ ان کی مالی حالت بہتربن سکے۔