جموں//مرکزی وزیرمملکت برائے پی ایم اووترقی شمال مشرقی خطہ ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاہے کہ مرکزی حکومت بہت جلد ملک کے ہرضلع میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیواکیندرجموں میں پاسپورٹ عدالت کم میلے کاافتتاح کرتے ہوئے اس موقعہ پر موجودلوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ملک میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیواکیندروں کاقیام عمل میں لانے کاسہرامرکزی وزیر برائے امورِ خارجہ سشماسوراج کے سرباندھتے ہوئے ڈاکٹرجتندرنے کہاکہ اسی طرح کے دوپی اوپی ایس کے ایس کاقیام ادھم پوراورکرگل میں عمل میں لایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ اوربارہمولہ میں بھی اس طرح کے کیندر قائم کئے جارہے ہیں جس کی بدولت ریاست کے دورافتادہ اورپہاڑی علاقوں کے لوگوں کوزبردست سہولت میسرآئے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں لوگوںکوپیش آرہی مشکلات کودورکرنے اورپاسپورٹ کے اجراء میں شفافیت لانے کیلئے پی ایس کے ایس پاسپورٹ عدالتوں کاانعقاد کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کوجانکاری فراہم کرناضروری ہے تاکہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے متمنی اشخاص کوراحت مل سکے۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے مسائل کے بارے میں پاسپورٹ سیواکیندروں سے رجوع کریں۔