صومالیہ //صومالیہ کے دارالحکموت صومالیہ میں ایک ہوٹل کے باہر پرہجوم علاقے میں ٹرک بم دھماکے کے نتیجے میں 231 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سینیئرپولیس افسر ابراہیم محمد کا کہنا تھا کہ'ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 230 لاشوں کو اٹھایا گیا ہے اور کئی افراد تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں'۔حکومتی سیکیورٹی عہدیدار محمد عدن کا کہنا تھا کہ بم دھماکا شہر کے ایک پرہجوم علاقے میں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ 'دھماکا بارود سے بھرے ایک ٹرک کو ہوٹل کے K5 جنکشن سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا'۔دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن القاعدہ سے منسلک الشہاب کی جانب سے صومالیہ کے دارالحکومت ماغادیشو میں اس طرح کے بم دھماکے متواتر کیے جاتے رہے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں دھواں چھا گیا جس کو پورے شہر میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ قریبی ہوٹل کو شدید نقصان پہنچا اور مصروف شاہراہ پر تباہی کے نشانات پڑ گئے ہیں۔موغادیشو کی مرکزی امین ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبدالقادر حاجی عدن کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوف ناک ترین واقعہ تھا یہاں تک کہ ایمرجنسی ٹیموں کو بھی نہیں پتہ کہ انھوں نے کتنے افراد کو جمع کیا کیونکہ بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے'۔