دیلیر(چھاترو)//کانگریس کوجموں وکشمیرمیں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کابہترین متبادل قرار دےتے ہوئے جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نایب صدر اور رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے آج کہاکہ لوگ اب کانگریس سے اُمیدلگائے اِسے بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب کرانے کامن بنائے ہوئے ہیں تاکہ ایک جماعت کوفیصلہ کن منڈےٹ دیاجائے اورریاست کوموجودہ غیریقینی صورتحال میں پھرکبھی مبتلانہ کیاجائے۔سروڑی نے کہاکہ ایک دِن آئے گا جب یہاں استحصالی اور دھوکے بازی والی سیاست کاخاتمہ ہوگالیکن اس کی سیاسی وضاحت لوگ ہی طے کریں گے جواس ٹوٹے پھوٹے منڈےٹ کی وجہ سے تکلیف سے دوچارہیں۔سروڑی یہاں قرےب50سے زائد پی ڈی پی اور بھاجپاکے انتہائی اہم وسرگرم کارکنان کی کانگریس میں شمولیت اختےار کرنے سے متعلق منعقدہ ایک تقرےب سے خطاب کر رہے تھے۔جن پی ڈی پی۔بھاجپاکارکنان نے کانگریس میں شمولیت اختےار کی ان میں محمد اقبال ریشی، شاکر حسین، منظورحسین، محمد شفیع، محمد اقبال، مقبول حسین، جعفر حسین، شبیر حسین، عبدالرشید، شاہنوازحسین، شبیراحمد، عبدالرحمان، محمد اقبال، شکیل احمد، محمد اشرف اخترحسین، غلام محمد، بشیر احمد ودےگران قابل ذکرہیں۔”موجودہ ناقص وگمراہ کن اورنظراندازکئے جانے والی حکمرانی کااحساس کرتے ہوئے لوگ اب متبادل کی تلاش میں ہیں، لوگوں میں موجودہ حکمرانوں کے تئیں سخت غصے کی لہر ہے اورانہیں سبق سکھانے کیلئے وہ موقع کی تلاش میںہیں“سروڑی نے کہا۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں محض سیاسی مداری ہیں جواپنے مفادات کومقدم رکھتے ہوئے عوام کو تمام تر سہولےات سے محروم رکھے ہوئے ہیں۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس ایک جمعیت طرزکی جماعت ہے جس کی طاقت لوگوں اور کارکنان سے آتی ہے اوروہ ان کی عظمت ووقار اورعطائے اختےار کیلئے کام کرتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سماج میں خلیج اورغلف فہمیاں پیداکرنے کی مزموم سازشیں کی ہیں اور اقتدارمیں بنے رہنے کیلئے اپنے نظرےات کوبالائے طاق رکھالیکن ان کے ذہن وقلب ایک دوسرے کے تئیں نفرت آمیزہیں اوران کی آپسی رنجش او رتال میل کے فقدان نے ریاست کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگوں کیلئے موجودہ مخلوط سرکارایک تلخ تجربہ ثابت ہوئی ہے، انہیں بخوبی احساس ہواہے کہ ریاست کوسیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جوجموں وکشمیرکوموجودہ بحران صورتحال سے باہرنکال سکتاہے۔سروڑی نے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ کانگریس ہی روزگارپیداکرنے، غذائیت کی کمی دورکرنے، اجنبیت کوختم کرنے، عدم تحفظ کے احساس کوختم کرنے اورعوامی خواہشات کااحترام کرنے کی صلاحےت اورخلوص نیت رکھتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کانگریس ہی ریاست کے تینوں خطوں کی سچی ترجمان رہی ہے، ہے اورہمیشہ رہے گی۔اُنہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کانگریس کوجب جب عوام نے موقع دیابلاامتےازجموں، کشمیراورلداخ کی مجموعی ترقی کیلئے تاریخ سازاورانقلابی اقدامات اُٹھائے گئے۔کانگریس نے ریاستی نائب صدرسروڑی نے کہاکہ پارٹی میں ہرطبقہ اورہرعلاقے سے لوگوں کی شمولیت حوصلہ افزاہے اورکانگریس ریاست کی اس وقت اشدضرورت بن چکی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کانگریس نے کبھی کسی خطے کیساتھ امتیازنہیں برتا، کبھی مختلف طبقوں کوایک دوسرے کے آمنے سامنے نہیں کھڑاکیابلکہ شانہ بشانہ ساتھ رکھ کرسب کوآگے بڑھنے کاموقع دیا۔