بغداد//عراقی افواج نے نینوی صوبے میں متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو اس سے پہلے کْرد فورسز کے زیرِ کنٹرول تھے۔ اس بات کا اعلان بدھ کے روز عراقی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔بیان کے مطابق منگل کے روز عراقی فورسز کے پہنچنے سے قبل پیشمرگہ فورسز کے جنگجو ان علاقوں سے کوچ کر گئے۔ عراقی افواج نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی عسکری کارروائیوں کے ذریعے کرکوک میں مکمل "سکیورٹی کنٹرول کا نفاذ" عمل میں آ چکا ہے۔ اس آپریشن کے دوران کرکوک ، دیالی اور نینوی میں اْن علاقوں کو واپس لے لیا گیا جن پر کرد پیشمرگہ فورسز نے قبضہ کر لیا تھا۔عراقی سرکاری فورسز نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اْن علاقوں کی واپسی کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا تھا جن پر کردوں کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ کردوں نے جون 2014 میں داعش تنظیم کے حملوں کے بعد ان علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور کرکوک میں آئل فیلڈز اور سب سے بڑے فوجی اڈّے کو اپنے لیے مختص کر لیا۔