جموں//جموں کشمیرایکسرے ٹیک۔ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ریاستی حکومت سے ایکسرے ٹیکنیشنز اورمحکمہ صحت کے درجہ چہارم ملازمین کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی ہے۔یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیرایکسرے ٹیک۔ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر ہرپال سنگھ اورکلاس فورتھ ایمپلائزایسوسی ایشن کے صدر کلراج بٹو نے مشترکہ طورپر ریاستی حکومت پردرجہ چہارم ملازمین اور ایکسرے ٹیکیشنز کے مسائل پرتوجہ دینے کاپرزورمطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنے فرائض منصبی تندہی سے انجام دیتے ہیں اس لیے حکومت کوبلاتاخیران کے مطالبات جن میں بقایاڈی پی سی کاانعقادکرنا، سپروائزرایکسر ے ٹیکنیشن کی سب ضلع سطح پراسامیاں وجودمیں لانے ،تمام ایکسرے ایمپلائزجوخطرناک ریڈیشن کے تحت کام کرتے ہیں کےلئے رسک الاﺅنس میں اضافہ کرنا،ایکسرے،لیب ،ڈینٹل تربیتی کورسزمیں درجہ چہارم کابیس فیصدکوٹہ مختص کرنا ،حال ہی میں مستقل کئے گئے نان گزیٹیڈ ملازمین کی تعیناتی کےلئے سینارٹی کاافیکٹ جوائننگ تاریخ سے دینے ،ایس آراو20 میں ترمیم وغیرہ شامل ہیں ۔اس دوران جموں کشمیرمیڈیکل ایمپلائزفیڈریشن کی 24اکتوبرکومطالبات کے حق میںدھرنے کی کال کی حمایت کااعلان کیاگیا۔اس دوران پریس کانفرنس میں لیاقت علی ،رمنیک سنگھ پنچھی، نریش شرما، مہندرسنگھ کوتوال، نکول شرما،رویندربالی، شوکل شرما، سریندرکمار،نیرج کمار، دنیش شرما،موتی لال، سنیل چوہان، بناری ، راج کمار، تلک راج ،امرناتھ باروودیگران بھی موجودتھے۔