سانبہ//وزیربرائے صنعت وحرفت چندرپرکاش گنگانے اسمبلی حلقہ انتخاب کے علاقہ نندپورکادورہ کرکے لوگوں کودرپیش مسائل کاجائزہ لیا۔ اسدوران ڈپٹی کمشنر شیتل نندا، ایس ایس پی انیل مگوترہ کے علاوہ اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم اوردیگرافسران بھی وزیرکے ہمراہ تھے۔اس موقعہ پرچندرپرکاش گنگانے افسروں کولگن وتندہی سے کام کرنے اورعوام کے مسائل کوجلدحل کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیرکوبتایاگیاکہ حلقہ انتخاب میں متعددسڑکوں پرتارکول بچھانے کاکام جلدشروع کیاجائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھانے کےلئے آگے آئیں ۔بعدمیں وزیر نے ایم جی نریگاکے تحت جاری متعددکاموں کاافتتاح کیا۔