جموں//ایم ایل اے مڑھ سکھ ننداکمار چوہدری کی صدارت میں یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں سالانہ جھڑی میلے کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا ۔یہ میلے 3 نومبرسے شروع ہورہاہے ۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کمارراجیورنجن ،ایس ایس پی ٹریفک ،اے ڈی سی جموں اوردیگراہلکاربھی موجودتھے۔ اس دوران پینے کے پانی، صحت وصفائی ،بجلی کی سپلائی ،حفاظتی انتظامات ،غذائی اجناس کے ذخیرہ، شردھالوﺅں کے لئے رہائشی سہولیات ،متعددمحکموں کی جانب سے سٹالوں کاقیام اورمیلے میں تمدنی پروگراموں کے انعقادسے متعلق انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔ایم ایل اےھ نے محکمہ صحت عامہ کوہدایات دیں کہ وہ میلے کی جگہ تک جانے والی سڑک کوبہتربنانے کاکام جلدمکمل کریں۔ پی ایچ ای اوربجلی محکموں سے کہاگیاکہ وہ میلے کے دوران پانی اوربجلی بغیرکسی رکاوٹ کے جاری رکھیں۔