Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 21, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE

ڈیلی ویجروں کومستقل کرنے کی مانگ

عظمیٰ نیوز
 
جموں//واٹرورکس (پی ایچ ای) ایمپلائزایسوسی ایشن جموں صوبہ نے یوم وشوکرمامنانے کےلئے تقریب کااہتمام کیاجس کی صدارت نیشنل ٹریڈیونین کانگریس کے ریاستی صدر شیوکمارشرمانے کی۔ اس موقعہ پر چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک کمارگنڈوترہ مہمان خصوصی تھے ۔اس دوران روایتی طورپرپوجاکی گئی جس کے بعدشوکمارشرمانے وشوکمارڈے کی اہمیت کواُجاگرکیا۔ انہوں نے کہاکہ ہنرمندلوگوں کاسماج کی ترقی میں اہم کردارہے۔ انہوں نے کہاکہ کامگاروں کو متعلقہ شعبوں میں اُجرت کے حصول کےلئے کافی مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای میں کام کرنے والے عارضی ملازمین پچھلے بیس ۔پچیس برسوں سے کام کررہے ہیں لیکن ابھی تک ان کومستقل نہیں کیاگیاہے جوکہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تمام ڈیلی ویجروں کومستقل کیاجائے، ان کی واجب الادااجرت واگذارکی جائے، ساتویں تنخواہ کمیشن کولاگوکیاجائے اورتمام کیڈروں کے ملازمین کی ڈی پی سیزکاانعقاد کیاجائے۔ انہوں نے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ایمانداری سے کام کریں۔ 
 
 

کالج ٹیچروں کی پلیس منٹ کےلئے حکومت کے تئیں اظہارتشکر

جموں//جے اینڈکے کالج ٹیچرس ایسوسی ایشن کااجلاس پروفیسر ڈی ایس منہاس کی صدارت میں منعقدہواجس میں کالج ٹیچروں کی پلیس منٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنمنٹ آرڈر نمبر 610 آف HEآف 2017، مورخہ 18-10-2017 کے تحت کالج ٹیچروں کی پلیس منٹ عمل میں لائی گئی۔اس دوران مقررین نے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنانے کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹیچروں کی دیرینہ مانگ تھی جس کو محکمہ اعلیٰ تعلیم کے وزیرسیدالطاف بخاری اور پرنسپل سیکریٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹراصغرسامون ودیگرمتعلقہ حکام نے تسلیم کیا۔ٹیچرس ایسوسی ایشن نے وزیرتعلیم اوردیگراعلیٰ عہدیداران کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اوراساتذہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں گے۔ اس دوران میٹنگ میں ڈاکٹرانل گنجو(جنرل سیکریٹری )، ڈاکٹرایس ۔سینی ، ڈاکٹرٹوینکل سوری (نائب صدور)، پروفیسر راکیش سنگھ (پبلسٹی سیکریٹری)۔پروفیسر نریان دت(آرگنائزنگ سیکریٹری )،پروفیسر ہنس راج ،ڈاکٹر وشال شرما،ڈاکٹرجگجیت سنگھ ، ڈاکٹررنجوت ،ڈاکٹرسنجے کوتوال، پروفیسرمالا بھسین ، ڈاکٹرریویکا اروڑہ ، ڈاکٹرنریندرشرما، پروفیسربشیراورپروفیسرمحمدصدیق جوائنٹ سیکریٹریز موجوتھے۔
 
 

سرحدی عوام کے تحفظ کےلئے مربوط پالیسی تشکیل دینے کامطالبہ 

نیوز ڈیسک
 
جموں//نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین نے پونچھ ضلع کے مینڈھرعلاقے میں ہندپاک سرحدپرپاکستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے صوبائی صدرافتخارچوہدری نے پاکستان کوایک ڈرپوک ملک قراردیا۔انہوں نے سرحدی گولہ باری میں ہلاک ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مہلوک افرادکے لواحقین کےلئے فوری طورپرایکس گریشیاریلیف واگذارکرنے کاپرزورمطالبہ کیا۔انہوںنے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کی بازآبادکاری کےلئے مربوط وٹھوس پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ آئندہ سرحدی گولہ باری کے نتیجے میں انسانی جانوں کازیاں نہ ہو۔نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین کے ضلع صدرراجوری طاہرچوہدری نے کہاکہ راجوری پونچھ کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ ہندوستان کے تحفظ کےلئے سب سے پہلے کھڑے رہتے ہیں اورملک کے تئیں اپنی ذمہ داری کوبخوبی انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے بی ایس ایف اور مرکزی حکومت سے سرحدی علاقوں کے لوگوں کے تحفظ کویقینی بنانے پرزوردیا۔انہوں نے عوامی نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی سرحدی عوام کی حفاظت کےلئے آگے آئیں۔انہوں نے سرحدی لوگوں کوراشن ،تعلیم ودیگربنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے موثرانتظامات کرنے کی بھی وکالت کی۔
 

کماری امن کی عزت افزائی کےلئے تقریب منعقد

جموں//بٹوالس آف انڈیا(سماجی تنظیم) کی جانب سے مس نارتھ انڈیا بیوٹی کیون کانٹیسٹ 2017 میں حصہ لینے والی کماری امن کے اعزازمیں میراں صاحب میں تقریب کااہتمام کیاگیا۔مس کماری امن نے مقابلے میں مس نارتھ انڈیابیسٹ واک کاخطاب حاصل کیاجوبی ایچ ایس اینڈٹائی گروپ چندی گڑھ میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کی بہوکے ہاتھوں عطاکیاگیا۔اس دوران بٹوالس آف انڈیا نے مس کماری امن کو’ایوارڈ آف آنر‘سے نوازاگیا۔کماری امن ابھی بیس سال کی ہیں اوران کاتعلق تحصیل آرایس پورہ کے گاﺅں گانداسے ہے اورچندی گڑھ میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اورماڈلنگ میں کئیرئیربنانے کاارادہ رکھتی ہیں۔مقررین نے کہاکہ موٹن برادری جوکہ بٹوال برادری کاحصہ ہے کےلئے کماری موٹن کی کارکردگی باعث فخر ہے ۔
 

محکمہ زراعت نے وشوکرمادن منایا

جموں//محکمہ زراعت کی جانب سے ایگریکلچرورکشاپ جموں میں وشوکرمادن منایاگیا ۔ڈائریکٹر زراعت ہری کرشن رازدان اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے۔ورکروں،ملازموں اورافسروں سے خطاب کرتے ہوئے رازدان نے کہاکہ زرعی آلات کشادرزی جیسے پیڈی ٹرانسپلانٹرز ،سیڈکم فرٹیلائزر ڈریلیز ، ری پرکم بینڈرز ، پاورویڈرز سے کسانوں کی جانب سے مثبت ردعمل ظاہر کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کی معاشی حالت بہتربنانے میں شعبہ زراعت کوخصوصی اہمیت حاصل ہے اوراس ضمن میں ایگریکلچر انجینئرنگ ورکشاپ کااہم کردار ہے۔
 

نروانااکیڈمی کے زیراہتمام ڈانس ورکشاپ کاانعقاد

جموں//نروانااکیڈمی کے زیراہتمام آرفن ایج ہوم امپھلامیں بچوں کےلئے ڈانس ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا جس میں بالی ووڈکے کورئیوگرافراورفٹنس ٹرینر مس سمائیلی تنوجہ چہارنے گیسٹ ٹرینرتھے۔انہوں نے بچوں کوڈانس سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ورکشاپ کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس دوران بچوں کودیوالی کی مبارکبادبھی پیش کی گئی ۔سمائیلی تنوجاچہار نے بچوں کے ساتھ اپنے تجربات مشترک کئے۔انہوں نے کہاکہ ورکشاپ کامقصد بچوں کی فنی صلاحیتوں کوباہرلانے کاموقعہ فراہم کرناہے ۔ اس دوران بچوں نے جموں کے لوک ڈانس ، پنجابی بھنگڑا ودیگرقسم کے ڈانس بھی پیش کئے۔اس دوران میناکشی شرماجنرل سیکریٹری این اے نے ورکشاپ کے انعقادمیں اہم رول اداکیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

تازہ ترینجموں

ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے

July 19, 2025
تازہ ترینجموں

جموں :کٹھوعہ میں ایم ٹی ایس ملازم منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر برطرف

July 19, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

’اردو ‘کو جان بوجھ کر نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ

July 19, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموں

پونچھ میں 28جولائی سے شروع ہونے والی بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?