جموں//وزیربرائے صنعت وحرفت چندرپرکاش گنگانے وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت جے اینڈکے سکاپ کی جانب سے عملائے جارہے ترقیاتی کاموں اورمرکزی وساطت والی سکیموں پرجاری کام کی رفتارکاجائزہ لیا۔ کمشنرسیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس کے علاوہ ہینڈی کرافٹس ،ہینڈلومز ،جیالوجی اینڈمائننگ ،جے کے ای ڈی آئی ، سڈکو، سکاپ، جے کے منرلز ، کھادی اینڈولیج انڈسٹریز بورڈکے حکام بھی موجودتھے۔ میٹنگ میں بتایاگیا کہ کشمیرگورنمنٹ آرٹس ایمپوریم کواپ گریڈکرنامکمل کرلیاگیاہے۔ وزیرسڑکوں کی تجدیدومرمت ،واٹرسپلائی،ای سی رنگریٹھ میں فائرفائٹنگ اورالیکٹرانک نظام اوردیگرکاموں کاجائزہ لیا۔وزیرنے جاری کاموں کومقررشدہ وقت کے اندرمکمل کرنے کی تاکید کی تاکہ ان سکیموں سے عوام کوبغیرکسی تاخیرکے فائدہ مل سکے۔ انہوں نے حکام سے کہاکہ وہ اس ماہ کے آخرتک حاصل کئے گئے نشانہ جات کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔