ادہم پور // جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی ایک میٹنگ فورم قائم مقام ضلع صدر کلدیپ کٹوچ کی صدرات میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر بھوپیندر سنگھ کو فورم کے ریاستی نائب چیر مین بننے پر اُن کا استقبال کیا گیا ۔ شیو پیلس ادہم پورمیں منعقد ہ اس میٹنگ میں ضلع کے بیشتر زونوں سے تعلق رکھنے والے رہبر تعلیم اساتذہ اور ضلع فورم ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ریاست میں اپنے حقوق حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ ریاست میں نظام تعلیم کومزید بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھوپیندر سنگھ نے نائب چیئر مین کا الیکشن جیت کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اُن پر مزید ذمہ داریاں عائید ہو گئی ہیں ۔ اس موقع پر بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ وہ رہبر تعلیم اساتذہ کے حقوق کے لئے اُن کو سونپی گئی ذمہ داری پر پورا کھرا اُتر نے کی کوشش کرینگے ۔ اُنہوں نے ان کے استقبال کرنے پر ضلع کے رہبر تعلیم اساتذہ کا شکریہ اداد کیا اور اُن کو یقین دہانی کرائی کہ رہبر تعلیم اساتذہ کے جائز مطلبات اور دیگر مشکلات کو سرکار اور محکمہ کے ساتھ اُٹھا کر حل کرایا جائے گا۔اس موقع پر مقررین نے فاروق احمد تانترے کو ریاستی چیر مین اور جہانگیر عالم خان کو ریاستی جنرل سیکریٹری بنانے کے علاوہ نو منتخب عہدادارن کو بھی مبارک باد پیش کی گئی ۔