ادہم پورمیں امتحانی مراکزکے گرددفعہ 144نافذ
ادھم پور//جموں وکشمیرسٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے 26اکتوبر 2017 سے منعقدکئے جارہے بارہویں اوردسویں جماعت کے امتحانات کوصاف وشفاف طریقہ سے انجام تک پہونچانے کے لئے موثرانتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ ادھم پور رویندرکمار نے امتحانی مراکز کے گردونواح میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔ یہ دفعہ امتحانات مکمل ہونے تک نافذالعمل رہے گی ۔ جموں کشمیرسٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کی گئی رول نمبرسلپ داخلہ پاس تصور کی جائے گی۔
پنڈت پریم ناتھ ڈوگرہ کے تئیں خراجِ عقیدت
سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج پریم ناتھ ڈوگرہ کے134 ویں یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر سنگھ نے اس عظیم قائد کے انقلابی رول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نے ریاست اور ملک کی سماجی و سیاسی میدان میں کافی خدمات انجام دی ہیں۔
بڑی براہمناں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کااجلاس
جموں//بڑی براہمناں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کااجلاس ملکیت مہاجن غی صدارت میں منعقدہواجس میں ڈی آئی پی پی کی ہدایات پراعتراض جتایاگیاجس کے تحت مرکزی پیکیج والے ری فنڈ کو ماہوار کے بجائے سہ ماہی کرنے کافیصلہ لیاگیاہے۔انہوں نے مرکزی وزیرخزانہ اور صنعت وحرفت کے وزیراور ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے ضروری ترامیم کراوئے۔ تاکہ جموں کشمیرصنعتی سیکٹرمحفوظ رہ سکے۔
حکومت کسانوں کیلئے منڈیاں قائم کرنے کیلئے کوشاں:دلجیت سنگھ چب
جموں//کسان مشاورتی بورڈکے وائس چیئرمین دلجیت سنگھ چب نے جوڑیاں اکھنورمیں تائیوں غی خریدسے متعلق ایک مرکزکاافتتاح کیا ۔ مرکزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دلجیت سنگھ چب نے کہاکہ ہرسال کسانوں کو بہتر سہولیات مہیاکرانے کی خاطراس قسم کے مراکز کھولے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جوڑیاں اکھنورمیں تائیوں کی فروخت کی خاطریہ مرکزپچھلے 3سالاں سے بہترکام کررہاہے جس سے کسانوں کوکافی فائدہ پہونچاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ریاستی کسان بورڈکسانوں کی بہبودکی خاطرفصل کی بکری کیلئے منڈیاں قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے تا کہ کسان اپنی فصلوں کوبہترطریقے سے فروخت کرسکیں۔
اوبی سی مہاسبھاموجودہ حکومت سے پراُمید
جموں//آل جے اینڈکے اوبی سی مہاسبھاکی ایگزیکٹیو باڈی کی ایک میٹنگ آل جے اینڈکے سائیں سماج کے صدر کستوری لال بسوترہ کی صدارت میں منعقدہوئی۔اوبی سی کے چیف ایڈوائزر ٹھاکر تاراچند،کشپ سماج کے سینئرلیڈرموہن لال پواراور اوبی سی مہاسبھاکے کنوینربنسی لال چوہدری بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمل کشوربھاردواج سینئرلیڈراوبی سی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں 65سال کے طویل عرصہ کے بعدسیاسی تبدیلی کے پیش نظرریاست کے اوبی سیزکوامید ہے کہ ریاست جموں وکشمیرمیں اس طبقہ کوحاصل اپنے حقوق ملیں گے اوریہ طبقہ بھی تعمیروترقی کے میدان میں ترقی کے زینے طے کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی تاریخ میں یہ پہلاموقعہ ہے کہ جب سال 2014 میں اسمبلی انتخابات کے بعددوسیاسی جماعتیں بی جے پی اورپی ڈی پی برسراقتدارآئی ہیں اوراس طبقہ کے لوگوں نے جموں میں بی جے پی کواورکشمیرمیں پی ڈی پی کوووٹ دیئے حتی کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بھی اوبی سی طبقوں نے ان دونوں جماعتوں کوووٹ دیئے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے جواوبی سی ایڈوائزری اورڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دیاتھا اوررچھپال ورما کواس بورڈکاوائس چیئرمین مقررکیاتھا یہ بورڈاوبی سی طبقہ کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورسے ناکام ہوگیاہے۔
مخلوط حکومت کی کارکردگی مایوس کن:لال چندمسافرؔ
جموں//نیشنل کانفرنس لیڈراورصوبائی جوائنٹ سیکریٹری لال چندمسافرنے ریاستی مخلوط حکومت کی کارکردگی کونہایت مایوس کن قراردیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں لال چندمسافرنے کہاکہ پچھلے تین سال کے عرصہ سے ریاست کی ترقی سٹینڈسٹل ہوکررہ گئی ہے ۔ملی ٹینسی دوبارہ عروج پرآگئی ہے۔امن عامہ کابراحال ہے ۔سرحدوں پر ہروقت گولی باری سے بے شمارمالی نقصان ہورہاہے ۔پچھلے تین ماہ سے عورتوں کے بال کاٹنے کے واقعات نے خوف وہراس اوردہشت کاماحول پیداکردیاہے اورحکومت مجرموں کوپکڑنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی وزیراعلیٰ خودایک عورت ہوتے ہوئے بھی عورتوں کی عزت بچانے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔مسافرنے مزیدکہاکہ جہاں تک ترقی کاسوال ہے وہ اوربھی مایوس کن ہے ۔پچھلے تین سال سے کوئی نیا سکول نہیں کھولاگیا، کسی سکول کادرجہ نہیں بڑھایاگیا ،سڑکوں کابراحال ہوچکاہے ۔دیہی علاقوں میں ڈاکٹردستیاب نہیں ہیں،لیڈرڈاکٹرتوبالکل نایاب ہیں۔کوئی نئی ڈسپنسری نہیں کھولی گئی۔ پرائم منسٹرسڑک یوجناکے تحت پندرہ سالوں سے ہاتھ میں سڑکوں کوپایہ تکمیل تک نہیں پہنچایاگیا ۔سکولوں ودفترں، بلاکوں اورتحصیلوں میں عملے کی ہے ۔نائب تحصیلدارمجسٹریٹ کے دفترمیں چپراسی اورکلرتک دستیاب نہیں ہیں اورحکومت گہری نیند میں سوئی ہوئی ہے ۔لال چندمسافرنے کہاکہ راشن تین تین ماہ تک لوگوں کونہیں ملتاہے ،رشوت عام اورمہنگائی نے لوگوں کاجینامحالکردیاہے اورعوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔
اے ایس آئی کی ترقیاب
حافظ قریشی
بنی // گزشتہ دنوں محکمہ پولیس کی جانب سے مختلف پولیس اہلکاروں کوترقی یاب کیا۔بنی کے پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد شریف راتھر اے ایس آئی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں،ان کواے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے طورپرترقی ملی ہے ۔