جدہ// ہجری سال 1438 کے دوران عمرہ ویزہ پر سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ایسی ہے کہ جو ویزہ مدت ختم ہونے کے باوجود ملک واپس نہیں گئی جس کے باعث متعدد مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں ہجری سال کے دوران 14 لاکھ 53 ہزار 440 معتمرین میں سے 6905 عمرہ زائرین اپنے ملکوں کو واپس نہیں لوٹے۔ غیر قانونی طور پر مملکت میں ٹہرنے والے ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی بتائی جاتی ہے۔ عمرے پر آ کر غیر قانونی قیام کرنے والوں میں نائیجرین شہریوں کا نمبر دوسرا (1629) اور مصر کا نمبر تیسرا (1081) رہا جبکہ انڈونیشیا، سوڈان چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی تعداد 592 ہے جو غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم ہیں۔ادھر رواں ہجری سال کے دوران زیادہ عمرہ زائرین بھیجنے والے 10 ملکوں میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا جبکہ دوسرا نمبر انڈونیشیا اور تیسرا نمبر مصر، چوتھا نمبر ہندوستان کا رہا۔