شیعہ فیڈریشن کی جانب سے مذاکرات کارکی تعیناتی کاخیرمقدم
جموں//شیعہ فیڈریشن نے مرکزی حکومت کی طرف سے مذاکرات کار کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی خالی وقت ٹالنے کیلئے یہ مشق نہ دہرائی جائے بلکہ سنجیدگی سے ان سفارشات پر عمل درآمد کیاجائے جو نئے مذاکرات کار کی طرف سے حکومت کے سامنے پیش کی جائیںگی ۔ یہاں جاری ایک پریس بیان میں فیڈریشن صدر عاشق حسین خان نے کہاکہ کشمیر کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی پہل ناگزیر بن چکی تھی اور اس سے جہاں اندرون ریاست حالات میں بہتری آئے گی وہیں سرحدوں پر پھیلی کشیدگی میں بھی کمی واقع ہونے کی امید کی جاسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حریت سمیت سبھی فریقین کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کی جائے اور پھر اتفاق رائے سے مسئلہ کا ایسا پائیدار اور ٹھوس حل نکالاجائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو ۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ہر ایک خطے کے لوگوںسے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے اور اگر سنجیدگی سے کام آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے تو نہ صرف ریاست بلکہ پورے برصغیر خطہ میں امن قائم ہونے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔عاشق خان نے کہاکہ اس مشق کا بھی وہی حال نہیں ہوناچاہئے جو ماضی میں مذاکرات کاروں اور ورکنگ گروپس کی رپورٹوں کا کیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ مرکز کو یہ سمجھناچاہئے کہ مسئلہ کے حل ہونے تک پوری طرح سے امن و امان قائم نہیں ہوسکتا اور اس لئے اس بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال سے باہر نکلنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں جس ضمن میں حکومت نے ایک پہل کی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ امید کی جانی چاہئے کہ نئے مذاکرات کار دی گئی ذمہ داریوں کو ایمانداری سے انجام دیںگے اور کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرکے پیش کریںگے جو سب کیلئے قابل قبول ہوگا اور پھر اس پر مرکزی حکومت بھی عمل کرنے میں قباحت محسوس نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ خطے اور خاص طور پر ہندوستان کی ترقی کیلئے جموں کشمیر کے مسئلہ کا حل ہونا بہت ضروری ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ مرکزی حکومت نے ایک ٹھوس پہل کی ہے۔
منی بس سے اسلحہ کی برآمدگی سے سراسیمگی
جموں//جموں شہرمیں ایک منی بس سے اے کے 47رائفل کی میگزین اور30کارآمدرائوند برآمدہونے سے مسافروں میںسراسمیگی پھیل گئی ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جانی پور۔پریڈروٹ پرچلنے والی ایک میٹاڈورسے اے کے 47رائفل کی بھری ہوئی ایک میگزین اورتیس رائوندبرآکئے گئے ہیں۔گاڑی میں سوارمسافرنے میگزین اورائوندکے بارے میں ڈرائیورکواطلاع دی اورپھراسے پولیس کے حوالے کیا۔اس سلسلے میں جانی پورپولیس تھانے میں معاملہ درج کیاگیاہے۔
ڈی سی ادھم پورنے محکمہ زراعت وباغبانی کے کام کاج کاجائزہ لیا
ادھم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر ادھم پور رویندرکمارنے محکمہ اگریکلچراورہارٹیکلچر کی مرکزی معاونت کی سکیموں کی طبعی ومالی حصولیابیوں کاجائزہ لینے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اسد وران میٹنگ میں چیف اگریکلچراورچیف ہارٹیکلچرافسرنے ایگریکلچراورہارٹیکلچرسیکٹر وں کی مرکزی معاونت کی سکیموں مثلاً آرکے وی وائی ، اے ٹی ایم اے ، ایم آئی ڈی ایچ ، ایس ایم اے ایم ، پی ایم کے ایس وائی ، پی ایم ایف بی وائی ، این ایم ایس اے ، ایس وی پی ، ایف ایس ایم ،این ایم اواوپی اورپی ایم ڈی پی اورپی ایم کے ایس وائی وغیرہ کی حصولیابیوں سے متعلق پاورپوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے مشروم، شہد، سیفران کی پیداوارکیلئے اقدامات اٹھانے پرزوردیا۔اس موقعہ پرچیف پلاننگ آفیسر ، اشوک کھجوریہ، چیف ہارٹیکلچر آفیسربرج ولبھ گپتا، چیف ایگریکلچرآفیسر ۔نریش دوبے ۔اے ڈی پلاننت درشن کمارودیگران بھی میٹنگ میں موجودتھے۔
نوشہرہ کاوفدپونم مہاجن سے ملاقی
جموں//سرحدی اضلاع راجوری وپونچھ سے گوردیوسنگھ ٹھاکورایڈوکیٹ وریاستی سیکریٹری بھارتیہ جنتایووامورچہ وانچارج ضلع نوشہرہ کی قیادت میں نوجوانوں کے ایک وفدنے بی جے وائی ایم کی قومی صدرپونم مہاجن (ایم پی) کے ساتھ ملاقات کی۔ٹھاکرنے قومی صدرپونم مہاجن کوان دونوں اضلاع کے بے روزگارنوجوانوں کے مسائل اورپاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے پیداشدہ مسائل سے آگاہ کیا۔میٹنگ کے دوران جموں پونچھ فورلین۔شاہراہ کے تحت آئی زمینوں کے مالکان کومعاوضہ دینے کابھی مطالبہ کیاگیا۔
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ سے متعلق جانکاری ورکشاپ منعقد
جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ اورمحکمہ سماجی بہبودکے اشتراک سے کالج کے احاطہ میں طلباء اورعملہ کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ سے متعلق جانکاری ورکشاپ کااہتمام کیاگیا۔محکمہ سماجی بہبودکے اکائونٹس اسسٹنٹ ہربنس سنگھ ریسورس پرسن تھے جنھوں نے پوسٹ میٹرک سکالرشپ کے متعددپہلوئوں پرروشنی ڈالی اورطلباء کے سوالا تکاجواب دیا۔ا س موقعہ پر پروفیسررینو راجپوت ،پروفیسرگپتا ،پروفیسرکمل جیت ،پروفیسرارون شرمابھی موجودتھے۔