جموں//ضلع کانگریس کمیٹی (ابن جموں) کی ایک ٹیم نے انل چوپڑہ کی قیادت میں جموں میڈیکل کالج کادورہ کرکے مریضوںکودرپیش مشکلات کاجائزہ لیا۔اس دوران چوپڑہ نے کہاکہ لوگوں کی ہسپتال میں علاج ومعالجہ کی ناقص سہولیات سے متعلق شکایات ہیں کہ ہسپتال میں انہیں غریب مریضوں کوادویات مہیانہیں کرائی جاتی ہیں۔ ہسپتال میں ڈینگومریضوں کیلئے انتظامات ناقص ہیں ، اس کے علاوہ ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈوں میں مریض مددکیلئے چلارہے ہیں اوراس کے علاوہ وہیکل چیئروں وٹرالیوں کی قلت اوربیت الخلائوں کی ناگفتہ حالت ہے۔اس دوران انل چوپڑہ نے ہسپتال کے پرنسپل اورمیڈیکل سپرانٹنڈنٹ سے بھی بات چیت کی اورمریضوں کیلئے ناقص انتظامات کامعاملہ اُٹھایا جس کاتسلی بخش جواب انتظامیہ کی جانب سے نہیں دیاگیا۔ہسپتال انتظامیہ نے کہاکہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔کانگریس لیڈران نے الزام لگایاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت ہسپتال میںمریضوںکوبہتر سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مریض شدیدمشکلات سے دوچارہیں۔ا س دوران ٹیم میں ڈاکٹررماکانت کھجوریہ ،پی ایس چوہان،نریش منی، گوربھ چوپڑہ، پونیت اروڑہ، کرونادیوی، پرشوتم مہرا ، پرشوتم مہرا ،سمیراحمد ، جے ایل کول،بلدیوسنگھ پوری، نریندرشرما،نگیشور، گوتم چوہدری،راج گوپال جھوہلا،روینہ اختر،ایس جتندرسنگھ ڈمپا، منموہن شرما،گوپال شرمال ودیگران شامل تھے۔