بنی //ایم ایل اے بنی جیون لال نے بنی میں عوامی دربارکاانعقاد کیا۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم اجیت کمار، تحصیلدار شیوکمار ،بی ایم او ،ایکسن پی ایم جی وئی ایس، زیڈ ای او بنی و دیگر تحصیل وسب ڈویژن بنی کے افسران موجودتھے۔اس دوران بنی کے دوردرازعلاقوں کے لوگوں نے ممبراسمبلی کومسائل کی جانکاری دی۔ اس موقعہ پر جیون لال نے مسائل کوسنااورافسران سے کہاکہ وہ لوگوں کومسائل کوحل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔اس دوران فوڈسپلائی، پانی اور محکمہ بجلی کے افسران کولتاڑتے ہوئے کہاکہ بجلی کی ابترحالت کوبہتربنایاجائے جہاں لوگوں کوشدیدپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں راشن، بجلی،پانی جیسے بنیادی سہولیات سے لوگ پریشان ہوں گے تو لوگوں کے دوسرے مسائل حل کیسے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ بجلی اور محکمہ فوڈسپلائی میں دھندلیاں کافی ہوئی ہیں۔اس طرح کی شکایات کئی بار میرے پاس آئی ہیں تاہم متعلقہ آفیسران کوہدایت دی کہ وہ علاقوں میں جائیں اوردورہ کرکے زمینی سطح پر حالت دیکھیں تاکہ لوگوں کوکسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں ۔انہوں نے انتظامیہ سے کہاکہ علاقہ جات کادورہ کریںاوراگلے دربارمیں اگراس طرح کے مسائل سننے پڑے توکسی بھی آفیسرکے ساتھ نرمی نہیں برتیں گے۔