Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

اُجاڑے گئے خانہ بدوش کنبوں کاانتظامیہ کیخلاف احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 27, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 جموں//مڑھ میں سرکاری اراضی سے بے دخل کئے گئے ایک درجن کے قریب خانہ بدوش گوجربکروال کنبے 2دن گذرنے کے بعدبھی مختلف مقامات پردھرنوں اورمظاہروں کے باوجودانتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی امدادنیزعلاج ومعالجہ کی سہولت سے محروم ہیں اورکھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبورہیں، متاثرین نے جمعرات کے روزڈویژنل کمشنردفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیااور تحصیلدار مڑھ کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس دوران احتجاجی مظاہرے کی قیادت گوجربکروال دیش یوتھ باڈی کے صدرنزاکت کھٹانہ کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابقہ حکومت کی طرح موجودہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت نے کئی مرتبہ یہ دعویٰ کیاہے کہ خانہ بدوشوں گوجربکروالوں کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن لیکن عملی طورپران دعوئوں میں کہیں کوئی صداقت کاعنصرنظرنہیں آرہاہے بلکہ اگریہ کہاجائے کہ حکومت کے پاس خانہ بدوشوں کوبسانے کے بجائے اُجاڑنے کامنصوبہ ہے توغلط نہ ہوگااس کی نمایاں مثال دوروزقبل مورخہ 24 اکتوبر2017کو جموں شہرکے نواح میں واقع تحصیل مڑھ اورتھانہ پولیس کاہنہ چک کے تحت اکھنورروڈکے برلب واقع راج پورہ منڈلی میں انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی کوخانہ بدوشوں سے چھڑانے کی مہم کے نام پرکی گئی کارروائی ہے جس کے تحت تحصیلدارمڑھ نے ضلع انتظامیہ کی ایما ء پرخانہ بدوش گوجروں کے لگ بھگ 5کلوں کونہ صرف منہدم کیابلکہ ان پرگولے برساکرنذرآتش کیا اورآناًفاناً میں ایک درجن کے قریب کنبوں کو کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبورکردیا۔انتظامیہ کی اس کارروائی کے دوران ان کچے کلوں میں رکھاگیاتمام سامان بشمول راشن، بستر،بچوں کی کتابیں وغیرہ جل کرراکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا،پولیس اورریونیوٹیم کی گوجروں کوجبراً کھدیڑنے کی کارروائی میںاپنے گھروں کومنہدم اورنذرآتش ہوتے دیکھ کرمزاحمت کرنے پر 8سے 10 گوجر وں پرلاٹھی چارج کیاگیاجن میں حاملہ خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنھیں شدیدچوٹیں آئی تھیں۔ ان متاثرہ لوگوں نے اپنے ساتھ ہوئی ناانصافی کیخلاف ڈی سی دفترجموں کے باہراحتجاج بھی کیااورانہیں صرف یقین دہانی کرائی گئی کہ معاملے کودیکھیں گے ۔سوال یہ پیداہوتاہے کہ جب تک خانہ بدوش گوجربکروالوں کیلئے بازآبادکاری پالیسی تشکیل نہیں دی ہے توایسے میں ان کوسرکاری زمینوں سے ہٹایاجانابلاجوازہے اوراگران کوہٹانابھی ہے توانتظامیہ کایہ فرض بنتاہے کہ پہلے وہ ان کوکسی دوسری متبادل جگہ پرمنتقل کرنے کاانتظام کرے لیکن مڑھ میں انتظامیہ نے نہ صرف گوجربکروال کنبوں کواُجاڑابلکہ انہیں رہنے کیلئے کمبل ،ٹینٹ ودیگرسامان بھی فراہم نہیں کیااوریہ لوگ پچھلے تین دن سے انتظامیہ کیخلاف سراپااحتجاج ہیں لیکن ان کی کہیںکوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے ۔حالانکہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنرجموں ارون منہاس نے 25اکتوبرکوموقعے پرپہنچ کرجائزہ بھی لیاتھا اورمتاثرہ لوگوں کومشورہ دیاکہ وہ یہاں سے اٹھ جائیں ۔اس سے ظاہرہوجاتاہے کہ انتظامیہ کے پاس سرکاری اراضی خالی کرانے کیلئے لوگوں کواُجاڑنے کی پالیسی ہے اورپرامن طریقہ اختیارکرکے دوسری جگہ بسانے کاکوئی منصوبہ نہیں ہے ۔متاثرہ کنبے جہاںحکومت اورانتظامیہ کے مظالم کی مارگو جھیل رہے ہیں وہیں گوجربکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے 5 ممبران اسمبلی اور2وزراء جنھیں یہ خانہ بدوش گوجراپنانمائندہ سمجھتے ہیں کی بے حسی اورمردہ ضمیری سے تنگ آچکے ہیں اوران میں گوجرممبران اسمبلیوں اوروزراء کے تئیں بھی شدیدناراضگی پائی جارہی ہے۔متاثرہ لوگوں کاکہناہے کہ گوجربکروال طبقہ کے جوبھی لیڈرممبراسمبلی بن جاتے ہیں وہ قوم کے مفلس ،غریب اوربے سہارہ لوگوں کوبھول جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیربرائے قبائلی امورکافرض بنتاہے کہ وہ مڑھ آکرکرحالا ت کاجائزہ لیں اورہمیں کسی معقول جگہ پربسانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیرقبائلی امورکویہ بتاناچاہیئے کہ حکومت کے پاس خانہ بدوشوں کوبسانے کامنصوبہ ہے یااُجاڑنے کا؟۔مظاہرین نے کہاکہ گوجربکروال طبقہ (مسلمانوں) کوایک منصوبہ بندسازش کے تحت نشانہ بنایاگیاہے جبکہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے پاس بھی سینکڑوں کنال سرکاری اراضی ہے ۔انہوں نے ایس ایچ اوکاہنہ چک اورتحصیلدارمڑھ کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کابھی مطالبہ کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
برصغیر
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین

Related

جموں

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج

July 20, 2025
جموں

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی

July 20, 2025
تازہ ترینجموں

ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے

July 19, 2025
تازہ ترینجموں

جموں :کٹھوعہ میں ایم ٹی ایس ملازم منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر برطرف

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?