جموںّ// مُلک میں ادب، فن اور عِلم کے فیاضِ اعلیٰ ،جامعہ ملیہ علی گڑھ کے بانی سرسعیّد احمد خاں کے یوُمِ ولادت پر اپنی روایات کے مطا بق سرکردہ ادبی وثقافتی کثیر اللسانی ادبی تنظیٖم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموّں کے زیر اہتمام اِس کے ادبی مرکز کِڈذی سکوُل تالاب تِلّو جموّںمیں گذشتہ روز ایک خصوصی خراجِ عقیدت ادبی نِشست کا اانعقاد ہُوا۔ جِس میں جموّں شہر اور گرد و نواع سے مختلف زبان و ادب سے وابستہ شعراء و اُدباء حضرات نے شرکت کی۔ ا ِس نِشست کی صدارت کے فرائض جانی مانی ادبی شخصیّت شام طالب ؔ صدر ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں نے سر انجام دی۔ آپ کے علاوہ چئیرمین ادبی کُنج آرشؔ دلموترہ نائب صدر شریمتی سنتوش شاہ نادانؔ اور اودھم پور سے تشریف لائے جواں سال اُردوُ شاعر اشوک منطق ؔبھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔ اپنے خطاب میں اِن حضرات نے سرسعیّد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرسیّد ایک دوُر اندیش شخصیّت، سماجی صلاحکار، ما ہرِ تعلیم اور نامور سیاستدان تھے ۔جِن کی خدمات سے اِنکار نہیں کِیا جا سکتا۔اُنھوں نے ہندوستان کے مُسلمانوں کیلئے ایسے گرانقدر اقدام کِئے جِنھیں فراموش نہیں کِیا جا سکتا ۔ اِس موقعے پر آرشؔ دلموترہ نے سرسیّد احمد خاں کے ایک معروف اصلاحی مضمون ’ تعصّب‘ پرسیر حاصل تبصرہ پیش کِیا۔نِشست میں شعری نِِشست کا بھی اِنعقاد کِیا گیا۔ جِس میں شعراء حضرات نے اپنے دیگر کلام کے ساتھ ساتھ سرسیّد احمد خاں کی شخصیّت کے مختلف پہلوؤں پر بھی اپنی نظمیں پیش کیں۔نِشست کے ایک خصوصی دوَر میںجانی مانی شاعرہ سنتوش شاہ نادان ؔ اور نوجوان شاعر شمسؔ راجن کے یومِ ولادت (22 و 23اکتوبر) کے مُبارک موقعے پر اُنھیں تمام ساتھیوں کی طرف سے دِلی مُبارکباد پیش کی گئی۔ اُن کی صحت اور لمبی عُمر کی دُعا بھی کی گئی۔آخر میںنِشِست کے اِختتام میں شُکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے چئیرمین آرش ؔدلموترہ نے واضع کِیا کہ اِس نِشست کا ہفتہ وار وقت 4سے 6بجے ہے ۔ آپ نے سب کو وقتِ مقرّرہ پر آنے کی تلقین کی۔