Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 27, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE

 ممبراسمبلی بنی نے ٹورسٹ ہٹ کاافتتاح کیا

بنی // ممبر اسمبلی جیون لال نے ڈوگن میں ٹورسٹ ہٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ٹورسٹ ہٹ اور ایک نئی  بنی ڈوگن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کرنے سے علاقے میں سیاحت کو بڑھاوا ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ لکھن پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت اس ٹورسٹ ہٹ کو 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گااوریہاںآنے والے  سیاحوں  کوسہولت ملے گی۔
 

  جے کے ٹی ڈی سی ملازمین یونین کے اِنتخابات

لال سِنگھ صدر، سلیم سمیال سینئر نائب صدر منتخب

 جموں// جموں و کشمیر ٹورِزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (جے کے ٹی ڈی سی) صوبہ جموں کے ملازمین کی یونین کے اِنتخابات 24 اکتوبر 2017 کو  ٹی ۔آر۔سی (ٹورِسٹ ریسیپشن سنیٹر) کمپلیکس جموں میں جناب اَشوک کمار کول کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے۔ اِنتخابی عمل میں اِتفاقِ رائے سے لال سنگھ صدر، محمد سلیم سمیال سینئر نائب صدر، شام لال جنرل سیکریٹری، قمر دین خازن اورراج کمار  آرگنازر کے عہدوں پر منتخب قرار دِیے گئے۔بعد اَز آں منتخب شدہ عہدہ داروں نے ایک اجلاس میں باہمی مشورے کے بعد اِتفاقِ رائے سے عبدالمنان بھٹ کو یونین کا چیئر مین، سردارخان کو وائس چیئر مین، چمیل سنگھ کو  نائب صدر، جگتار سنگھ کو چیف ٓرگنائزر، اور چین سنگھ کو نائب خازن نامزد کیا۔ 
 
 

 اعجاز خان کی صدارت میں پی اے سی سب کمیٹی کااجلاس

سرینگر// جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی کی میٹنگ آج ایم ایل اے اعجاز احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں رکن اسمبلی غلام نبی مونگا کے علاوہ اسمبلی سیکرٹریٹ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں ریاست میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت ہاتھ میں لئے گئے سڑک پروجیکٹوں سے جڑے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے متعلقہ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لائیں تا کہ پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جاسکے۔
 

  رام نگرمیں یوم الحاق کی مناسبت سے تقریب

رام نگر// یوم الحاق منانے کی غرض سے رام نگرکی سول سوسائٹی جانب سے رانی پارک رام نگرمیں ایک رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں قومی پرچم لہرانے کے ساتھ قومی تراناگایاگیااور دیش بھگتی پرمشتمل تمدنی پروگرام پیش کئے گئے اورمٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پر بارایسوسی ایشن ، بیوپارمنڈل ،راجپوت سبھا،براہمن سبھا،سری گوروروی داس سبھا، غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی ۔ایم ایل اے را م نگررنبیرسنگھ پٹھانیہ اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں تقریباً سترسال بل جموں وکشمیرکے بھارت کے ساتھ الحاق کے بارے میں متعددتاریخی قانونی اورآئینی پہلوئوں کواُجاگرکیا۔
 
 

 سدھ مہادیو کے اول سروت کوترقی دینے کامطالبہ

ادھم پور //نیشنل کانفرنس کے لیڈر لال چندمسافرنے حکومت ہنداوردیویکاپروجیکٹ ادھم پور کے حکام سے ’دیوکا‘ندی کے اول سروت (منبع ) سدھ مہادیو کواس پروجیکٹ میں شامل کرنے کی زوردارمانگ کی ہے۔مسافرؔ نے ادھم پوردیوکاپروجیکٹ کے منظورکرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ دیوکا ندی کااول سیرت (منبع ) سدھ مہادیو میں گئوکرن ، ناڑہ (سورج کنڈی) اوربڈھی سدھی ہیں ۔ہندومذہب کی متبرک کتابوں میں ذکرملتاہے کہ ماتاپاروتی نے دیوکاکاروپ دھارن کرکے سب سے پہلے سدھ مہادیو میں اپنے آ پ کواُتارا تاکہ ڈوگردیش میں رہنے والوں کودیگردورکے تیرتھوں پرجانے کی تکلیف سے بچایاجاسکے۔اس لیے اس کوگنگا کی بڑی بہن کہتے اورتمام تیرتھوں کے بعداس میں اشنان کرنے سے چاردھرم تیرھ یاتراسپھل ہوتی ہے ۔گئوکرن کے مقام پرتومردوں کی استھیاں، دودورسے لاکرڈالی جاتی ہیں۔اس ندی کاپانی گنگاکی طرح صاف وشفاف توہے مگرکناروں پربڑھتی آبادی سے غلاظت پھیل رہی ہے۔عوام نے مانگ کی کہ گئوکرن ،ناڑہ اوربڈھی سدھی کے مقامات پرکناروں پرگھاٹ، پارک اورنالے اورحفاظتی دیواریں بنانے کیلئے اس مقام کوبھی ’دیویکا‘پروجیکٹ ادھم پورمیں شامل کرکے ترقی دلائی جائے تاکہ اس کوپوترتااورآستھاقائم رہ سکے۔
 

 ماہرتعلیم وجے پوری کاشمیم فورڈسکول کادورہ 

سانبہ //نامورماہرتعلیم اورآل انڈیا ایجوکیشن لیڈرزفورم نئی دہلی کے نیشنل کارڈی نیٹر وجے پور ی نے شیم فورڈ فیٹورسکول بیرپورجموں کادورہ کیا اورسکول عملہ کے ساتھ بات چیت کی ۔وجے پوری نے اپنی ساری زندگی شعبہ تعلیم کی ترقی وترویج کیلئے وقف کررکھی ہے اوراس میدان میں انہوں نے کئی سنگ میل طے کئے ہیں۔سکول بھی وجے پوری کے ہی رہنماخطوط پرعمل پیرارہتے ہوئے قائم کیاگیاہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں نئے زینوں کوطے کرسکے۔
 
 

پردیش کانگریس کمیٹی کابرگیڈیئرراجندرسنگھ کوخراج 

جموں//جے کے پی سی سی کے ترجمان اعلیٰ رویندرشرمانے برگیڈیئر راجندرسنگھ کوخراج عقیدت پیش کیاجنھوں نے پاکستان کے حملے کامقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے تھی۔جے کے پی سی سی کے ہرسطح کے کارکنوں اورورکروں کی طرف سے برگیڈیئر راجندرسنگھ کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رویندرسنگھ نے کہاکہ دھرتی کے اس نڈراوربہادرسپوت نے آخری دم تک ملک کی حفاظت کی۔انہوں نے کہاکہ برگیڈیئرراجندرقریباً ایک سوجوانوں کی قلیل تعدادکے باوجوددشمن کے زائداز600 افرادکے ساتھ سینہ سپرہوکرمقابلہ کیاتب تک زائداز 6ہزارافرادکے ساتھ سینہ سپر ہوکرمقابلہ کیاتب تک جموں وکشمیر کا بھارت کے ساتھ الحا ق ہوگیااوربھارت کی فوج آن پہونچی اوردشمن کے منصوبوں کومکمل طورپرناکام بنادیا۔
 
 

 شعری مجموعوں کی رسم رونمائی اورشام ِ غزل کاانعقاد

 جموں//یہاں ابھینوتھیٹر جموں میں پیاساانجم کی شاعری پرمشتمل دومجموعوں ’’میرے کلام سے ‘‘ اور’’آغازِ سخن ‘‘کااجرا کیاگیا۔کتب رونمائی تقریب کااہتمام جموں سول سوسائٹی برائے فن وادب کی جانب سے کیاگیاتھا۔اس کے بعدریاست کے نامورغزل گلوکاردھرمیش نرگوترہ کی جانب سے شام غزل کاانعقاد کیاگیا۔محمداسلم قریشی آئی اے ایس(ریٹائرڈ) نے تقریب کی صدارت کی جبکہ صحافی سہیل کاظمی اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھے۔جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات منیشاسرین اورسیکریٹری کلاکیندرجموں ڈاکٹرنریندرسنگھ امن بھی اس موقعہ پرموجودتھے۔ مقررین نے موجودہ ادبی دُنیامیں کتابوں کی اہمیت کواُجاگرکیا۔ مقررین نے پیاساانجم کی شاعری کوسراہا اورکہاکہ ان کی غزلیں ایک بیش بہاخزانہ ہیں۔مقررین نے جموں صوبہ میں مخلوط تمدن کی ترقی وترویج کے لئے جموں سول سوسائٹی برائے فن وادب کے رول کی تعریف کی ۔دریں اثنا دھرمیش نرگوترہ نے جب پیاساانجم کی غزل پیش کی توسامعین عش عش کراُٹھے۔نرگوترہ دوردرشن اورریڈیوکے ایک جانے مانے کلاکلارہیں اورموسیقی کی دنیامیں انہیں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔
 
 
 

 کٹھوعہ میں لوپیڈایمپلائزفیڈریشن کااجلاس 

جموں//ضلع کٹھوعہ کے محکمہ تعمیرات عامہ اوردیگرمحکموں کے ڈیلی ویجروں کی ایک میٹنگ کابلہ سنگھ ضلع صدرلوپیڈایمپلائز فیڈریشن کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں فیصلہ لیاگیاکہ 8نومبر 2017 کوشہیدبھگت سنگھ پارک میں زوردار مظاہرہ کیا ئے گااورحکومت سے مطالبہ کیاجائے گاکہ کئی ماہ سے التوامیں پڑے ہوئے بقایاجات انہیں جلداداکئے جائیں۔ کابلہ سنگھ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہایت ہی افسوس کامقام ہے کہ ورکروں جنھوں نے سخت محنت اورلگن سے اپنے فرائض سرانجام دیئے ہیں مگرکئی ماہ سے انہیں اُجرتیں نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل وعیال مالی تنگی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں مگرمتعلقہ حکام انہیں انصاف فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکام بالا کے روکھے پن سے تنگ آکرورکر احتجاج کاراستہ اختیارکرنے کے لئے مجبورہوگئے۔ مقررین نے روزمرہ کے کم ازکم اجرت 350/-روپے کرنے ، سات سال مکمل کرنے والے ورکروں کومستقل کرنے کی مانگ کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی کشمیر میں 21 سے 24 جولائی تک بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
برصغیر
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین

Related

جموں

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج

July 20, 2025
جموں

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی

July 20, 2025
تازہ ترینجموں

ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے

July 19, 2025
تازہ ترینجموں

جموں :کٹھوعہ میں ایم ٹی ایس ملازم منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر برطرف

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?