کٹھوعہ//نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے کہاہے کہ کسانوں کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوراس کے لئے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کوان کی پیداوار کے مناسب دام فراہم کرنے،جدیدترین آلات ،کشادرزی وزیادہ پیداواردینے والی فصلوں کے بیج بروقت دستیاب کرانا، محکمہ زراعت کے اہم قدم ہیں۔نائب وزیراعلیٰ نے ان خیالات کااظہار تحصیل بلاور کے علاوہ ڈونگا رہ اورلکھاری میں دھان خریدنے کے سنٹروں کاافتتاح کرتے ہوئے کیاجن کاقیام محکمہ زراعت نے عمل میں لایا ہے ۔وائس چیئرمین سٹیٹ کسان ایڈوائزری بورڈ دلجیت سنگھ چب بھی اس تقریب میں موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ ان پروکیورمنٹ سنٹروں کی بدولت کسانوں کواپنی پیداوارکے مناسب دام ملیں گے۔