ٹوکیو//امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف دئیے گئے اپنے تیکھے بیانات کا دفاع کیا ہے ۔ 12 روزہ ایشیائی ممالک کے دورے پر جاپان پہنچے مسٹر ٹرمپ نے یوکوٹا ہوائی اڈے پر کہا کہ وہ ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری ٹسٹ پر گفت و شنید کریں گے ۔ مسٹر ٹرمپ کی جاپان کے وزیر اعظم شنزوآبے اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شمالی کوریا سب سے اہم ایشو رہنے کی امید ہے ۔رائٹر