Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

امریکہ اور چین کے درمیان 250 ارب ڈالر کے سمجھوتے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 10, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
اسلام آباد// امریکہ اور چین نے 250 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی سمجھوتے کیے ہیں جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو چین کی منڈیوں تک زیادہ رسائی ملنی چاہیے۔جمعرات کو دونوں ملکوں کی کئی بڑی کمپنیوں کے مابین بیجنگ میں ہونے والی تجارتی معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ڑی جن پنگ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے چینی ہم منصب کی اس یقین دہانی کی تعریف کی کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کو اپنی منڈیوں تک زیادہ رسائی دے گا۔صدر ٹرمپ نے چین اور روس سے شمالی کوریا کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چین، پیانگ یانگ کے مسئلے کو زیادہ آسانی اور تیزی سے حل کرسکتا ہے۔انہوں نے چین سے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنے کے لیے چین کو مزید کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے خطاب میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت کے لیے چینی معیشت کو مزید شفاف اور وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر امریکی کمپنیاں بھی ان کی حکومت کے 'بیلٹ اینڈ روڈ' پروگرام سے منسلک منصوبوں پر کام کرنے کے لیے آگے آئیں۔اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارت کا حجم ہمیشہ سے چین کے حق میں رہا ہے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کا الزام چین کے بجائے اپنے پیش رووں پر عائد کرتے ہیں۔اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے کئی بار چینی صدر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "بہت خاص شخص" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور چینی صدر مل کر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متوازن بنائیں گے جس کا دونوں قوموں کو بہت فائدہ ہوگا۔صدر جن پنگ نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ چین شمالی کوریا کے مسئلے کا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے پرامن حل چاہتا ہے۔اس سے قبل اپنے پہلے دورہ? چین پر بیجنگ پہنچنے کے بعد صدر ٹرمپ کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب جمعرات کو بیجنگ کے مشہور 'گریٹ ہال' کے باہر منعقد کی گئی جسے غیر روایتی طور پر چین کے سرکاری ٹی وی نے بھی براہِ راست نشر کیا۔صدر ٹرمپ بدھ کو جنوبی کوریا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ پہنچے تھے جہاں انہوں نے بدھ کی شام اپنی اہلیہ اور چینی صدر اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ تفریحی مقامات کا دورہ کیا۔صدر ٹرمپ کے ہمراہ کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہان بھی چین آئے ہیں جن کے وفد کی قیادت امریکہ کے وزیرِ تجارت ولبر روز کر رہے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد

June 6, 2025
بین الاقوامی

عرب ممالک میںفلسطین کےلئے دعائیں

June 6, 2025
بین الاقوامی

بمباری کے بیچ عید نماز ۔11 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?