Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

اپنی لڑائی میں لبنان کو استعمال نہ کریں: امریکہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 12, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
بےروت// لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب پر لبنان کے خلاف جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ امریکہ نے اپنی لڑائی میں لبنان کو استعمال کرنے والے ممالک کو خبردار کیا ہے۔یہ بیان لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کے سعودی عرب کے دارالحکومت میں استعفی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ایک ٹیلی ویڑن تقریر میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے زور دیا کہ حریری کا استعفیٰ لبنانی سیاست میں ’بے مثال سعودی مداخلت‘ تھی۔انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف وہاں رکھا ہوا ہے۔حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے سعودی عرب پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف اکسا رہا ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ا±ن ممالک کو خبردار کیا ہے جو لبنان کو اپنی جنگ لڑنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ا±ن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ لبنان کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔خدشہ ہے کہ لبنان سعودی عرب اور ایران کے درمیان وسیع علاقائی تنازع مزید الجھ سکتا ہے کیونکہ سعد حریری کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے تینوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔طاقتور شیعہ تحریک حزب اللہ ایران کی حمایتی ہے جس نے سعودی عرب پر لبنان اور اس خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں بی بی سی کے مدیر سیبیسٹن اوشر کے مطابق حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر بہت پر امن انداز میں کی لیکن ایک ایسے وقت میں جب خطے کے باہر کے کئی مالک اس بحران کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس تقریر سے کشیدگی مزید بڑھے گی۔جمعرات کو ٹیلی ویڑن خطاب میں حزب اللہ کے رہنما نصراللہ نے کہا کہ سعودی عرب لبنان کے اندر جنگ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انھوں نے کہا، ’یہ واضح ہو گیا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان اور حزب اللہ کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے لیکن مجھے یہ کہنا ہے کہ یہ لبنان کے خلاف جنگ ہے۔‘انھوں نے سعودی عرب پر الزام لگایا کہ وہ لبنان پر حملہ کرنے کے لیے اسرائیلیوں کو اربوں ڈالر ادا کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔نصراللہ نے کہا ’ہم سعودی عرب کی جانب سے اندرونی معاملات میں براہِ راست مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔‘دوسری جانب امریکی سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ سعودی عرب نے سعد حریری کو استعفی کے لیے مجبور نہیں کیا اور نہ ہی انھیں یہ تاثر ملا ہے کہ سعد الحریری نے اپنی مرضی کے بغیر استعفیٰ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ لبنانی وزیراعظم اپنے ملک جائیں اور صورت حال واضح کریں تاکہ حکومت فعال ہو سکے۔یاد رہے کہ سعد الحریری نے زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں ایران اور حزب اللہ کو بھی نشانہ بنایا۔تاہم لبنانی صدر نے حریری کے استعفی کو قبول نہ کرتے ہوئے انھیں واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ لبنان میں یہ تاثر ہے کہ حریری کو سعودی عرب میں ایک مکان میں نظر بند رکھا گیا ہے اور ان پر کافی دباو¿ ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گرتیرس نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں نئے نازعے کے 'تباہ کن نتائج' ہوں گے۔ادھر فرانس کے صدر نے جمعرات کو سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ انھوں نے سعودی حکام کے ساتھ یمن کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور لبنان میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کہ فرانس کے لبنان کے ساتھ تاریخی روابط رہے ہیں۔ لبنان دوسری جنگ عظیم کے دوران آزادی حاصل کرنے سے پہلے فرانس کی کالونی تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی

June 6, 2025
بین الاقوامی

نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ دینے والی 4 خواتین ججوں پر پابندیاں عائد

June 6, 2025
بین الاقوامی

عرب ممالک میںفلسطین کےلئے دعائیں

June 6, 2025
بین الاقوامی

بمباری کے بیچ عید نماز ۔11 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی

June 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?