ریاض// خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس سے حالیہ ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مملکت مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ اس امر کا انکشاف فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے رام اللہ میں سویڈن کے اسپیکر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ریاض المالکی نے واضح کیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قانون کی روشنی میں مسئلہ فلسطین کے حل تک فلسطینی کاز کی مدد کرتا رہے گا۔