سعودی عرب نے جرمنی کے درالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو مشاورت کی غرض سے واپس بلالیا ہے۔ ریاض میں متعین جرمن سفیر کو بھی دفتر خارجہ طلب کر کے انہیں مملکت کی جانب سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔احتجاجی مراسلے کہا گیا ہے کہ من گھڑت معلومات کی بنیاد پربرلن کے وزیر خارجہ گیبرئیل زیما کی جانب سے ایک ایسا غیر ذمہ دار بیان دینے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات علاقائی استحکام میں مدد گار ثابت نہیں ہوتے۔سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے لبنان سے متعلق متنازع بیان پر احتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے اپنے متنازع بیان کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک کر رکھا ہے۔