Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

!دریائوں اور ندی نالوں کی تباہی کا الارم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 27, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ریاست بھر میں ندی نالوں سے ریت اور بجری نکالنے کیلئے ایک سرگرم مافیا کام کررہاہے جس نے ایسی جگہوں کو بھی کھدیڑ کر رکھ دیاہے جہاں سے ریت اور بجری کا اخرا ج 2014کے سیلاب کے طرح پھر سے تباہی کا مؤجب بن سکتاہے ۔ تشویشناک امر یہ ہے کہ دریا ئوں پر بنے پلوں کے آس پاس سے بھی موقعہ ملنے پر ریت اور بجری نکالنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاتا، جس سے ان پلوں کی بنیادیں کمزور پڑتی جارہی ہیں اورانکےپشتے ڈھ جانے کا خطرہ ہر دم لگارہتا ہے۔اس معاملے پر مقامی آبادی بھی سیخ پاہے  لیکن اُنکی چیخ وپکار پر کوئی توجہ دینے کےلئے تیار نظر نہیں آتا۔اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ریت اور بجری نکالنے کے عمل سے بڑی تعداد میں مزدور پیشہ افرادجڑے ہوئے ہیں اور ان کی روزی روٹی کا انحصار اسی کام پر ہے لیکن اس کام میں ایسا مافیا سرگرم ہے  جس نےجے سی بی مشینیں لگاکر ندی نالوں کا حلیہ ہی بگاڑدیاہے ۔ سرحدی ضلع پونچھ سے بہنے والے دریائے سرن پر جگہ جگہ مشینیں لگارکھی گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر ریت بجری نکال کر نہ صرف ضلع بلکہ بیرون ضلع بھی فروخت کی جارہی ہے اور یہ سارا کام عدالت عظمیٰ کی ہدایات کے برعکس انجام دیاجارہاہے ۔ اگرچہ عدالت کی طرف سے اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ غیر قانونی طور پر ریت اور بجری نہ نکالی جائے لیکن مقامی انتظامیہ سرگرم مافیا کو قابو کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے اور جے سی بی مشینوںکے استعمال پر بھی پابندی عائد نہیں کی جاسکی ۔یوں یہ مشینیں کھلے عام دن رات دریا کے اطراف و اکناف جگہ کھدیڑنے کے کام میںلگی ہوئی ہیںجس سے دریا کا نقشہ ہی بگڑ گیاہے اور اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ طغیانی آنے پر یہ دریا اپنا اصل راستہ بدل کرنیاراستہ اختیار کرسکتاہے اور ایسی حالت میں لوگوں کی زمینیں اور مکانات کے طغیانی کی زد میں آنے کا زبردست اندیشہ ہے،جیساکہ ستمبر 2014کے تباہ کن سیلاب کے دوران دیکھاگیا،جب ریاست بھر کی طرح ضلع پونچھ میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچی اور لوگوں کی سینکڑوںکی کنال اراضی اور درجنوں رہائشی مکانات کا نام ونشان تک مٹ گیا ۔ دریائے سرن کی طرح ریاست بھر کے دریائوں اور ندی نالوں سے ریت اور بجری نکالی جارہی ہے اور زیادہ تر جگہوں پر یہ کام غیر قانونی طرز پر انجام پارہاہے ۔حالانکہ تعمیراتی لحاظ سے ریت اور بجری کی ضرورت دن بدن بڑھتی جارہی ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ قوانین کی دھجیاں اڑاکر اس کام کو انجام دیاجائے بلکہ یہ کام انہی خطوط کے مطابق ہونا چاہئے جس کی قانون اجازت دیتاہے اوراس سے بھی بڑھ کر یہ کہ جس سے لوگوں کی تباہی کا سامان فراہم نہ ہو ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکام ایسے مافیا کے خلاف کارروائی کرے جنہوںنے دولت سمیٹنے کی اندھی دوڑ میں ماحولیاتی اور ارضیاتی حقائق کو پسِ پشت ڈال کر  کئی کئی مشینیں اور ٹپر لگارکھے ہیں اور ریت بجری کے اخراج کے وقت یہ تک بھی نہیں دیکھاجاتا کہ اس سے مقامی آبادی نقصان سے دوچار ہوسکتی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین
جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان
تازہ ترین
معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین

Related

اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?