Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

تہاڑجیل واقعہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 30, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
 سرینگر//مزاحمتی اورمذہبی جماعتوں نے تہاڑ جیل میں پیش آئے ہوئے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے۔انجمن شرعی شیعیان،تحریک مزاحمت، پیپلز مومنٹ،لبریشن فرنٹ ( آر )،سالویشن مومنٹ،لبریشن فرنٹ (ح)،مسلم کانفرنس ،محاز آزادی ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ،ینگ مینز لیگ ، تحریک استقامت ، مسلم خواتین مرکز،ووئس آف وکٹمز،پیروان ولایت ، جمعیت ہمدانیہ اور تحریک استقلال نے کہا ہے کہ بھارت قیدیوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اورسینئر حریت رہنما آغاسید حسن نے تہاڑ جیل میں مقید کشمیری حریت پسندوں پر ٹارچر کے واقعات پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم و استبداد کے نت نئے حربوں سے ریاست جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میںآغا حسن نے کہا کہ بھارت سیاسی قیدیوں سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے اپیل کی کہ وہ کشمیری محبوسین کے ساتھ بھارت کے غیر انسانی سلوک کا سنجیدہ نوٹس لے کر ان قیدیوں کی زندگیوں کو لاحق خدشات کے حوالے سے اپنی منصبی ذمہ داریاں پورا کرے۔تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال احمد صدیقی نے متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے فرزند شاہد یوسف اور دیگر قیدیوںکے ساتھ تہاڑ جیل میں پیش آئے ہوئے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی انتقام گیری کی بدترین مشال قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں کے ساتھ یہ سلوک نازی سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ پیپلز مومنٹ نے تہاڑ جیل میں کشمیری قیدیوں پر حملے کی مذمّت کرتے ہوئے اقوام ِ متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے اپیل کی ہے وہ بھارت کی سرکاری دہشت گردی کا نوٹس لے کر کشمیری نظر بندوں اورسیاسی قیدیوں کے تحفظ اور سلامتی کے اقدامات کریں۔ایک بیان کے مطابق جموں میں پارٹی کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز مومنٹ چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا کہ تہاڑ جیل میں جس بے رحمی اور بے دردی سے کشمیری قیدیوں پر حملہ کر کے انہیں لہو لہان کر دیا ہے اس کی مثال مہذب دنیا میں ملنی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت در اصل بے گناہ کشمیری نظر بندوں کے خلاف عدالت میں کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد ان بے قصور قیدیوں کو ظلم و تشددد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ ملزمین کو گھر کے قریب ترین واقع جیل خانوں میں رکھا جائے جبکہ بھارت سرکار سیاسی انتقام گیری کے تحت کشمیری رہنماو¿ں اور نوجوانوں کو گرفتار کر کے بھارت کی مختلف ریاستوں میں قائم جیلوں میں منتقل کر رہی ہے۔بیان میں پیپلز مومنٹ نے سیاسی نظر بندوں کی حالتِ زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔لبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے تہاڑ میں قیدیوں کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیل تعذیب خانوں اور انٹروگیشن میں تبدیل کئے گئے ہیں،جہاں محبوسین کو جسمانی تشدد کیا جارہا ہے ۔اپنے بیان میں بیرسٹر نے پارٹی کے محبوس چیئرمین فاروق احمد ڈار اور دیگر قیدیوں کی حالت زار کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی مناسب طبی امداد نہیں پہنچائی جارہی ہے ،جس کی وجہ سے ان کی صحت کافی متاثر ہو رہی ہے ۔انہوںنے ریاست سے باہر سبھی جیلوں میں بند محبوسین کو ریاست واپس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔سالویشن مومنٹ کے چیرمین ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ (ح)چیئرمین جاوید احمد میر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ریاست سے باہر جیلوں میں بند محبوسین کی ریاست منتقلی کی مانگ دہراتے ہوئے کہاکہ موجودہ سنگین حالات کے پیش نظر ایسا کرنا انتہائی ناگزیر ہے اور اس طرح سے مستقبل میں ناخوشگوار حادثات کا تدارک ممکن ہوگا۔انہوں نے جیلوں میں اس طرح کے واقعات کو لا قانونیت قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کسی غیر جانبدار ادارے سے کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی کے کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی، تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے مشترکہ بیان میں تہاڑ واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ اور بے رحمانہ پالیسیا ں صرف اور صرف انتقامی گیری ہے ۔ووئس آف وکٹمز کے کوارڈی نیٹر عبدالرﺅف خان نے حملے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ کشمیری نظر بندوں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے کشمیری قیدیوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے انہیں جموں و کشمیر کی مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ پیروان ولایت نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قیدیوں کے ساتھ پیش آیا واقعہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا توہین ہے۔بیان میں ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ بھارت کی اس حرکت کے خلاف سنجیدہ نوٹس لیں۔جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے تہاڑ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بشری حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیری نظربندوں کو ریاستی جیلوں میں منتقل کیا جائے۔ تحریک استقلال چیئرمین غلام نبی وسیم نے تہاڑجیل میں مقید کشمیری نظر بندوں کی بلاوجہ مارپیٹ کو انتہائی غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات کسی المیہ سے کم نہیں کہ مذاکرات اور امن کی باتیں کرنے والے لوگ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

لیفٹیننٹ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، ملی ٹینسی متاثرہ خاندانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

July 1, 2025
تازہ ترینکشمیر

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی

July 1, 2025
تازہ ترینکشمیر

ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک

July 1, 2025
تازہ ترینکشمیر

پی ڈی پی کاعوامی مسائل کو لیکر احتجاجی مارچ ناکام، معتدد رہنما گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?