Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

عمر عبداللہ کے دور حکومت اور آج میں تضاد کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 2, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر// حریت (گ)چیرمین سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظربند ہیں اور انہیں کل بھی نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم کردیا گیا۔ حریت کانفرنس نے حکومتی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرزمین بے آئین میں قانون نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے اور یہاں عملاً فوج اور پولیس کا قانون چلتا ہے جنہوں نے اس سرزمین پر ایسے قانون نافذ کردئے ہیں جو کسی بھی قانونی کتاب میں درج ہی نہیں ہیں۔ حریت نے کہا کہ جو لوگوں کو نماز اور دیگر اہم دینی فرائض ادا کرنے سے زبردستی روکتے ہیں اور ان کے حقِ آزادی کو بغیر کسی جواز کے چھینتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں کبھی معاف نہیں فرمائیں گے۔ حریت کانفرنس نے تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی، بی جے پی سرکار نے ریاست کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے اور جب سے محبوبہ مفتی نے اقتدار سنبھالا ہے گرفتاریوں، چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔ پی ڈی پی نے اپنے الیکشن مینی فیسٹو میں سیاسی آزادیوں اور کُشادگی کے وعدے کئے تھے، لیکن اس کے برعکس انہوں نے جیلوں کے دروازے کھول دئے اور لوگوں کو بغیر کسی آئینی اور قانونی جواز کے حراست میں لینے کا سلسلہ دراز تر ہوتا جارہا ہے۔ سیاسی قیدیوں کو غیر قانونی قانون PSAکے تحت گرفتار کیا جاتا ہے اور جب ان کا PSAعدالت کی جانب سے کواش ہوتا ہے تو انہیں دوبارہ اسی غیرقانونی قانون کے تحت نظربند کیا جاتا ہے۔ اس طرح ان کی رہائی کو قریب قریب ناممکن بنایا جاتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سیاسی قیدی جیسے عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ حریت کانفرنس نے یاد دالایا کہ جب عمر عبداللہ کی حکومت تھی، تب محبوبہ مفتی اکثر گیلانی کی گھر میں نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی تھی اور قائد تحریکِ آزادی کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتی تھی، البتہ جب خود اقتدار میں آئی تو گیلانی کے گھر پر تعینات پولیس فورس ہٹانے کے بجائے اس میں نہ صرف اضافہ کیا گیا، بلکہ سی آر پی ایف کو بھی تعینات کردیا۔ حریت نے کہا کہ گیلانی صاحب اگرچہ 2010؁ء سے گھر میں مسلسل قید کرلیے گئے ہیں، البتہ 2016-17؁ء میں ان کے ساتھ نسبتاً زیادہ سختی برتی جارہی ہے۔ اب ان کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں ملنے آنے والوں کو بھی اجازت نہیں دی جاتی ہے، اگر کسی کو اجازت دے بھی دی جاتی ہے تو اس کے تمام کوائف کو ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں اور وہاں بھی ان سے ملنے اور خیریت دریافت کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، مگر یہاں کی صورتحال باکل مختلف ہے۔ حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ محبوبہ مفتی اور اس کے ساتھیوں کے لیے باعث شرم ہے کہ وہ ایک ضعیف قائد سے اس قدر خائف اور سراسیمہ ہیں کہ انہوں نے اس کے گرد ہوا پر بھی پہرے بٹھادئے ہیں، انہوں نے کہا کہ گیلانی ایک ذات نہیں، بلکہ ایک نظرئیے کی علامت ہیں اور انہیں گھر میں قید کرنے سے ان کے خیالات کو پھیلنے سے روکا جانا اب ممکن نہیں ہے۔ حریت کانفرنس نے عالمی برادری اور حقوق بشر کے لیے سرگرم اداروں کو مخاطب کیا کہ وہ سید علی گیلانی کی غیر قانونی قید مسلسل کا کوئی نوٹس نہ لیکر جموں کشمیر میں اپنی اعتباریت پر ایک بڑا سوال کھڑا کرتے ہیں اور یہ خاموشی ان کے تمام تر زبانی دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

کشمیر

۔60سے 80فیصد بچے موبائل فون کے عادی صرف 10فیصد تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال

July 7, 2025
کشمیر

ایل جی کا پہلگام میں ننون بیس کیمپ کا دورہ پاکستان ہمارے اتحاد کو توڑنے کا متمنی

July 7, 2025
کشمیر

حکومت منشور کا 1فیصد بھی پورا نہ کر سکی ۔ 13جولائی سرکاری چھٹی قرار دی جائے:الطاف بخاری

July 7, 2025
کشمیر

سکولوں کی گرمائی چھٹیاں ختم اوقات کار تبدیل، مارننگ کلاسز ہونگے

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?