تھنہ منڈی //راجوری پولیس کی طرف سے مڈل ا سکول تھنہ منڈی میں منشیات مخالف پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے عملہ اور طلباء کے علاوہ معززشہریوں نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار نے منشیات کے موضوع پر مفصل روشنی ڈالی اور کہاکہ جدید دور میں پولیس کو سب سے بڑا چیلنج منشیات پر روک لگا ناہے جس میں عوام کے تعاون کے بغیر کامیابی حاصل نہیںہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا سرمایہ ہیں اورانکا تحفظ کرنا پولیس کی ڈیوٹی ہے جس کیلئے لوگ تعاون دیں۔ انہوں نے کہاکہ سماج کو منشیات سے پاک و صاف رکھنے کے لئے زیر تعلیم طلبا کوہوشیاررہنا ہوگااورایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھناہوگی جومنشیات کا بیج بورہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پولیس ہر ممکن کوشش کرکے اس ناسور کا خاتمہ کرے گی اور منشیات میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقعہ پر حاجی عبدالرشید شال ریٹائرڈ سب انسپکٹر،حاکم دین ڈیلر، بشارت خان،محمد معروف وانی ،سکول ہیڈ ماسٹر قاضی ظفر جاویدبھی موجو دتھے جنہوںنے پولیس کے سامنے مسائل رکھے ۔