Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

میگھالیہ:جہاں چھپا دی جاتی ہیں سب سے چھوٹی بیٹیاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 1, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
شیلانگ// ملک بھر میں جہاں بیٹیوں کو مکمل آزادی دینے کی باتیں ہو رہی ہیں وہیں خواتین کے تسلط والے شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں خاندان کی چھوٹی بیٹی کو نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اس کے والدین اس کونامعلوم مقام پر چھپا دیتے ہیں۔یہ جان کر بھلے ہی آپ کو حیرت ہو لیکن والدین کو اس میں ہی اپنی بیٹی کی بھلائی نظر آتی ہے ۔ میگھالیہ میں عام طور پر قبائلیوں کی اکثریت ہے جن میں املاک پرحق بیٹیوں کے پاس ہوتا ہے ۔ اس نظام کے مطابق خاندان کی کسی بھی بیٹی کو جائیداد کا وارث بنایا جا سکتا ہے لیکن عام طور پر چھوٹی بیٹی ہی جائیداد کی مالک ہوتی ہیں۔جائیداد کے لالچ میں باہر سے آئے لڑکے کنبہ/خاندان کی چھوٹی لڑکی سے محبت کا ڈرامہ کرکے شادی کرتے ہیں اور بعد میں ساری جائیداد اپنے قبضے میں کر لیتے ہیں۔ بہتر زندگی کا خواب دیکھتی یہ لڑکیاں ان کے جھانسے میں آ جاتی ہیں اور جب سارا اختیار ان کو دے دیتی ہیں تو وہ دوسری شادی کر لیتے ہیں یا پہلی بیوی کو طلاق دے کر چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسی صورت حال سے بچنے کے لئے والدین اکثر اپنی چھوٹی بیٹی کو کسی محفوظ مقام پر اس وقت تک چھپائے رکھتے ہیں جب تک کہ ان کی پسند کا اور اچھے خاندان کا لڑکا شادی کے لیے انہیں نہیں مل جاتا ہے ۔ والدین کو بھلے ہی یہ ٹھیک لگتا ہو لیکن اس لڑکی کے لئے یہ صورت حال انتہائی غیر انسانی ہوتا ہے ۔ وہ اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتی۔ نہ کہیں تنہا جا سکتی ہے ، نہ کسی سے دوستی کر سکتی ہے جب تک کہ اس کے ماں باپ 'اچھے خاندان' کے لڑکے سے اس کی شادی نہیں کر دیتے ۔میگھالیہ میں اگرچہ دوسری عورتیں اور لڑکیاں بے خوف ہوکر کبھی بھی باہر نکل سکتی ہیں۔ یہاں لڑکیوں کی پیدائش پر جشن جیسا ماحول رہتا ہے ۔ یہاں کا معاشرہ لڑکیوں کو آزادی دینے کے معاملے میں ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے کہیں آگے ہے ۔ ملک کے دیگر حصوں میں مردوں کا جودبدبہ ہے وہی میگھالیہ میں خواتین کو حاصل ہے ۔فطرت کی گود میں بسا میگھالیہ تین پہاڑی ثقافتوں سے مل کر بنا ہے ۔جن میں پہاڑیاں گارو، کھاسی اور جینتیاں کے نام سے جانی جاتی ہیں۔گارو قبیلے میں خاندان مائیں (مادرانہ) چلاتی ہیں۔ اس قبیلے کے لوگ اپنا اصل سربراہ عورت کو ہی مانتے ہیں۔ اس نظام کے مطابق خاندان کی کسی بھی بیٹی کو جائیداد کا وارث بنایا جا سکتا ہے لیکن عملی طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے ۔ خاندان کی سب سے چھوٹی بیٹی کو ہی جانشین مان لیا جاتا ہے ۔اسی طرح کھاسی قبیلے میں بھی نسلی روایت عورت کی بنیاد پر ہی چلتی ہے ۔ اس قبیلہ کے تحت ایک خاندان میں ماں، غیر شادی شدہ بچے ، شادی شدہ بیٹیاں اور ان کے شوہر رہتے ہیں۔خاندان میں کوئی خاتون کے نہ ہونے کی صورت میں لڑکیوں کو گود لینے کی روایت ہے تاکہ نسل کا تسلسل برقرار رہے . مذہبی سرگرمیوں میں بھی خواتین کا اہم مقام ہوتا ہے ۔ قبیلے میں خاندان کی چھوٹی بیٹی کو زیادہ اقتدار حاصل ہے اور اسی لیے جائیداد کی جانشین بھی وہی ہوتی ہے ۔مردوں کو شادی سے پہلے اپنی پوری کمائی خاندان کی بزرگ خاتون رکن کو دیناہوتی ہے اور شادی کے بعد اپنی بیوی کو دینا ہوتا ہے ۔سطحی طور پر دیکھنے میں یہ لگتا ہے کہ اس سماج کی خواتین کی حیثیت بہت ہی قابل احترام ہے ، اقتدار بھی خواتین کے ہی ہاتھ میں ہے لیکن میگھالیہ کے عورت پردھان سماج کے کچھ سیاہ پہلو بھی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

برصغیر

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے

July 8, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش

July 8, 2025
برصغیر

بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?