Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صنعت، تجارت و مالیات

حکومت ’ٹریول ایڈوائزیز‘ کو منسوخ کرانے کیلئے کوشاں: ناظم سیاحت کشمیر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 8, 2018 11:33 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سری نگر//ناظم سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت مختلف ممالک کو قائل کرنی کی کوشش کررہی ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق ’ٹریول ایڈوائزریز‘ کو واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم عنقریب یورپی ممالک کے  سفیروں کو کشمیر مدعو کریں گے۔ناظم سیاحت نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جموں وکشمیر کی سیاحتی انڈسٹری کے لئے ایک بہت بڑا مارکیٹ ہے۔ ناظم سیاحت کشمیر نے مختلف ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو وادی کشمیر جانے سے روکنے والی ٹریول ایڈوائزریز پر کہا ’ ٹریول ایڈوائزریز کی واپسی کے لئے ہم نے حال ہی میں مختلف ریاستوں میں روڑ شو کے دوران مختلف ممالک کے سفیروں کے ساتھ بات چیت کی۔ نئی دہلی میں مقیم ملیشیائی ہائی کمیشن کے بیشتر سفیر مارچ کے مہینے میں یہاں آرہے ہیں۔ ہم جرمنی، اٹلی ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور اسپین کے سفیروں کو بھی یہاں مدعو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ٹریول ایڈوائزریز کی وجہ سے ان ممالک سے بہت کم سیاح یہاں آتے ہیں۔انہوں نے کہا ’وادی میں ملی ٹنسی سے قبل جتنے بین الاقوامی سیاح کشمیر آتے تھے، ان میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ یعنی آج اچھی خاصی تعداد میں بین الاقوامی سیاح کشمیر کا رخ کرتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’جنوبی ایشیائی ممالک کے علاوہ ملیشیاء ، تھائی لینڈ اور سنگاپور سے سیاح یہاں آجاتے ہیں۔ محمود احمد شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے وقت میں ایک ہندوستانی سیاح زیادہ خرچ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ’گذشتہ برس ایک کروڑ غیر ملکی سیاح انڈیا آئے ۔ اس کے برعکس دو کروڑ بھارتی شہری سیر و تفریح کے لئے مختلف ممالک کو گئے۔ اعداد وشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت سے مختلف ممالک کو جانے والے سیاحوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تعلق سے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے اذہان میں موجود منفی سوچ سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ’ہمارے پاس سیاحت کے لئے درکار ہر ایک چیز ہے۔ کشمیر کے تعلق سے پائی جانے والی منفی سوچ سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے۔ ہم اس سوچ کو غلط ثابت کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کررہے ہیں۔ میڈیا کا اس میں کلیدی کردار بنتا ہے۔انہوں نے کہا ’ہماری ریاست ہمیشہ غلط وجوہات کے لئے خبروں میں ہوتی ہے۔ ہم سیاحت سے متعلق مواد کو مختلف زبانوں میں پیش کرنے کی کوششیں کریں گے تاکہ جنوبی بھارت جیسے حصوں میں رہنے والے لوگوں کو کشمیر کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کی جائیں ‘ ْ۔ شاہ نے کہا کہ ہمیں کشمیر کی سیاحتی انڈسٹری کے فروغ کے لئے ایک مستحکم کال سنٹر کی ضرورت ہے اور اس کمی کو اسی برس دور کیا جائے گا۔ناظم سیاحت نے محکمہ کی جانب سے بنائی گئی شارٹ فلم ’دی وارمسٹ پلیس آن ارتھ‘ کی مقبولیت پر کہا ’ہم نے گذشتہ برس ایک شارٹ فلم بنائی۔ اُس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی۔  یو این آئی 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

صنعت، تجارت و مالیات

حکومت کسانوں کی بہبود کیلئے پُرعزم جاویدڈار کافروٹ منڈی کانس پورہ کادورہ

July 12, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

۔141سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کیلئے 990 کروڑ روپے مختص حق اطلاعات درخواست کے جواب میں انکشاف

July 12, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

فن جذبات ، احساسات کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے تنویر صادق کے ہاتھوں حول میں آرٹ گیلری کا افتتاح

July 12, 2025
صنعت، تجارت و مالیات

فلیگ شپ سکیموں کے تحت 11ہزار قالین بافوںکوتربیت فراہم برآمدات 838.70کروڑ روپے

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?