Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پاکستانی طالبان کی سید سجنا کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 13, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
طاسلام آباد //پاکستان میں کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان نے اپنے نائب امیر خالد محسود عرف سید سجنا کی ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔یہ حملہ 8فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں کیا گیا تھا تاہم حملے کے فوراً بعد خود سجنا گروپ نے ہلاکت کی تردید کی تھی۔ان کے ساتھ ان کے ایک رشتہ دار اسماعیل اور دو محافظ بھی اس حملے میں مارے گئے لیکن ان کا طالبان کے بیان میں کوئی ذکر نہیں ہے۔تحریک کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کے مطابق خالد محسود تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر ہونے کے علاوہ اس تنظیم کے حلقہ محسود کے امیر بھی تھے۔یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ تحریک طالبان کی قیادت امریکی ڈرون حملوں کا نشانہ بنی ہو۔ سنہ 2007 میں قائم کی جانے والی تنظیم کے بانی رہنما اور پہلے امیر بیت اللہ محسود اور ان کے جانشین حکیم اللہ محسود جیسے کئی اہم ترین رہنماو¿ں کی ہلاکت امریکی ڈرون حملوں میں ہی ہوئی ہے۔تحریک طالبان پاکستان کے اس بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے تحریک کی قیادت کی ہلاکتوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ’تحریک کی قیادت نے اپنے ہی خون سے حکومت پاکستان کو یاد دہانی کروائی ہے کہ اصل امریکی ایجنٹ کون ہیں۔‘38 سالہ خان سید سجنا کا تعلق جنوبی وزیرستان کے زنگڑا علاقے سے تھا اور ان کی ہلاکت کو پہلے سے کمزور تحریک طالبان کے لیے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد سید سجنا کو ہی ممکنہ نئے رہنما کے طور پر دیکھا جا رہا تھا لیکن تنظیم کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے وہ بڑی تعداد میں اپنے ساتھیوں سمیت فضل اللہ پر غیراسلامی اقدامات کا الزام عائد کرتے ہوئے تحریک سے علیحدہ ہو گئے تھے۔بعد میں ولی الرحمان کی ہلاکت کے بعد انھیں نائب امیر مقرر کیا گیا۔ وہ کراچی میں ایک مدرسے میں زیر تعلیم بھی رہے اور وزیرستان کے علاوہ خیبر ایجنسی میں بھی شدت پسندوں کی قیادت کر چکے تھے۔بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ خالد محسود کی ہلاکت کے بعد تحریک کی قیادت نے حلقہ محسود کے شدت پسندوں کی مشاورت سے اس حلقہ کے لیے مفتی نور ولی محسود کو نیا امیر مقرر کیا ہے تاہم تنظیم کے نائب امیر کے عہدے کا اعلان ابھی نہیں کیا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند: حکومت کی مزدور و کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ ملازمین سڑک پر

July 9, 2025
برصغیرتازہ ترین

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا آٹھواں قافلہ کشمیر روانہ

July 9, 2025
برصغیر

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے

July 8, 2025
برصغیر

احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?