پیسٹ پام بیچ فلوریڈا// امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینیٹ میں زیر التوا بلوں کو کے معاملہ پر ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اسپیکر پال ریان سے آج ملاقات کریں گے ۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جیسکا ڈیٹو نے یہ اطلاع دی۔ حالانکہ انہوں نے میٹنگ کے سلسلہ میں مزید کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی ہے ۔ لیکن ایسا مانا جا رہا ہے کہ ٹرمپ اسپیکر ریان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں تارکین وطن کے معاملہ پر بات کر سکتے ہیں۔ سینیٹ نے جمعرات کو اس سے متعلق ایک بل کو مسترد کر دیا تھا۔مسٹر ٹرمپ گزشتہ کچھ دنوں سے فلوریڈا میں ٹھہرے ہوئے ہیں جہاں وہ حکام کے ساتھ مسلسل میٹنگیں کرتے آ رہے ہیں۔ جمعہ کو ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے زخمیوں سے ملنے کے لئے اسپتال گئے تھے ۔