راجوری//نہرویوواکیندراکی جانب سے یوتھ کنونشن کم کلچرل پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں این وائی کے طلباء اور رضاکاروں نے شرکت کی۔اس دوران ہمالین ایجوکیشن مشن، نیشنل پبلک ہائرسکینڈری سکول اورہیپی ہوم ہائرسکینڈری سکول راجوری کے طلباء نے کلچرل پروگرام پیش کئے۔اس موقعہ پر ضلع صدربی جے پی دنیش شرمامہمان خصوصی تھے جبکہ سماجی کارکنان ہیماکانت شرمااوروکرانت شرما ریسورس پرسن کے طورپرشریک ہوئے۔مشتاق راہی سماجی کارکن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ پروگرام کی نگرانی ریاض میرکوآرڈی نیٹر راجوری پونچھ این وائی نے کی۔