راجوری //راجوری میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران ائمہ مساجد نے شام میں بمباری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عام شہریوں اور معصوم بچوں کا قتل عام بند ہوناچاہئے ۔اپنے خطاب میں امیر محمد شمسی نے کہا کہ شام ،عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں لگاتار امریکہ کے اشارے پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں قیمتی جانوں کاضیاں بھی ہواہے تاہم اس قتل وغارت گری پر روک لگانے کے لئے اسلامی ممالک کو پہل کرنی ہوگی تاکہ اس سلسلے پر روک لگ سکے ۔انہوں نے اعلان کیاکہ کل راجوری میں شام قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔دیگر مساجد سے شام میں ہورہی بمباری کے خلاف مذمت کرتے ہوتے ہوئے امریکہ اور اس کے حامیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ وہیں مولانا فاروق احمد نعیمی ضلع صدر انجمن اہل سنت راجوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی حقوق کی علمبرادر تنظیمیں آج غائب ہیںاور انہیں شام میں بچوں کی آہ وپکار سنائی نہیں دیتی ۔انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کو مغربی باطل طاقتوں کا قلع قمع کرنے کے لئے متحد ہوکر شام سمیت دیگر ممالک میں شہری بستےوں کو نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لینا ہوگا تاکہ قتل وغارت کا سلسلہ بند ہوسکے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر عرب ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ نام نہاد اقوام متحدہ کونیند سے جگائیں تاکہ انہیں شام کے اندر عام شہریوں کاقتل عام نظر آئے اور اس کے روک تھام کے لئے اقدامات کئے جاسکیں ۔ دریں اثناءشام میں جاری قتل و غارت گری رکوانے پر زور دیتے ہوئے امام وخطیب مرکزی جامع مسجدتھنہ منڈی راجوری مفتی عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے کہا کہ اس طرح کی انسانیت کش جارحیت وبربریت پرتمام عالمی طاقتوں کونوٹس لیتے ہوئے ٹھوس اقدام کرنے چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ عرب حکمرانوں کایہ اولین فرض ہے کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی توڑتے ہوئے امریکہ کی کاسہ لیسی اورغلامی چھوڑکر جرا¿ت وہمت سے کام لیں اورتمام ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرمظلوموں کی مددکریں۔نماز جمعہ کے خطاب میں انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بالخصوص نام نہادامنِ عالم کی دعوےدارعالمی طاقتیں اوراقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فقط زبانی نہیں بلکہ عملی طورپرجارح افواج کے خلاف محاذ آرا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ظلم بالآخرختم ہوکررہتاہے اورظالم کواپنے انجام تک پہنچاتاہے جس کی تاریخ گواہ ہے ۔