نوشہرہ //نوشہرہ کو ضلع کادرجہ دینے کی مانگ پر سولہویں روز بھی ہڑتال جاری رہی اور اس دوران لوگوںنے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دیں ۔ گرفتاری دینے والوں ممبر قانون ساز کونسل وبودھ گپتا بھی شامل تھے ۔ واضح رہے کہ نوشہرہ بیوپار منڈل کی کال پر سولہ روز سے ہڑتال جاری ہے اور قصبہ و سرکاری دفاتر بند ہیں ۔جیل بھرو تحریک کے تحت تیسر روز بھی لوگوںنے گرفتاریاں دیں ۔ گرفتاری دینے والوں میں بھاجپا کے ایم ایل سی وبودھ گپتا بھی شامل ہیں ۔ انہوںنے ہڑتال و جلوس کے درمیان پہنچ کر سرکار سے مانگ کی کہ نوشہرہ کو اس کا حق دیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ نوشہرہ میں اے ڈی سی تعیناتی ہونی چاہئے او روہ اس سلسلے میں بیوپار منڈل کی کال کی حمایت کرتے ہیں ۔ بیوپار منڈل صدر سبھاش کپور ، جگدیش ساہنی ، بی کے گپتا سمیت سینکڑوں لوگوںنے اپنی اپنی گرفتاری پیش کی ۔وہیں کالاکوٹ اور سندر بنی میں بھی ہڑتال کی گئی اور لوگوںنے احتجاجی مظاہرے کئے ۔