راجوری //کالاکوٹ کے گائوں بروگ کے لوگوںنے پانی کے بحران پر احتجاج کیا اور اس دوران مین سڑک کئی گھنٹوں کیلئے بند کردی گئی ۔مقامی لوگ بڑی تعداد میں گھروںسے نکل کر سڑک پر جمع ہوئے اور انہوںنے اسے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کرکے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے محکمہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازم ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہے جس وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں ۔احتجاج لگ بھگ دو گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد ایس ایچ او کالاکوٹ اور تحصیلدار کالاکوٹ موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مظاہرین کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے کا وعدہ دے کر احتجاج ختم کروایا۔