راجوری // راجوری ضلع انتظامیہ نے صحافیوں کے لئے شروع کئے گئے پروگرام فلیوشپ کے تحت مختلف محکمہ جات پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس پر کام بڑی سرعت سے چل رہا ہے تاہم منگل کے روز ڈپٹی کمشنر راجوری شاہد اقبال چودھری نے صحافیوں کے ساتھ میٹنگ میں مختلف محکمہ جات کے حوالے سے بات کی اور پروجیکٹ مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی اپیل بھی کی ۔ وہیں اس موقعہ پر صحافیوں کے لئے مختص کی گئی رقم کی پہلی قسط بھی واگزار کی جس میں تقریبا15صحافی شامل تھے جنہیں ڈپٹی کمشنر راجوری نے چیکیں تقسم کی ۔انہوں نے بتایا کہ فلوشپ پروگرام ضلع بھر کی مجموعی تعمیروترقی میں کافی اہم ثابت ہوگا اس پروگرام کا مقصد متعلقہ محکمہ جات کی سرگرمیوں اور کمزوریوں کو دور کرنا ہے تاکہ عوام کے تجزئے اور مطالبات کو تعمیروترقی میں بروئے کار لایا جاسکے ۔