سڑک حادثے میں تین افرادزخمی
راجوری//جموں۔راجوری ۔پونچھ ہائی وے پرناڑیاں کے مقام پردوگاڑیوں کی آپسی ٹکرمیں تین افرادزخمی ہوگئے۔پولیس تفصیلات کے مطابق ایک ٹرک زیرنمبری JK02AQ 6957 اورکارزیرنمبرJK02AF-8202 کی ناڑیاں کے نزدیک نڈپورتھلکاکے مقام پر ٹکرہوگئی جس کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوگئے جن کی شناخت پرمجیت سنگھ،راج کماراورخورشیداحمدکے طورپرہوئی ہے جن کاعلاج ضلع ہسپتال میں چل رہاہے۔پولیس نے معاملہ درج کرلیاہے۔
حکومت کی پالیسیوں سے نوجوان مایوس:یوتھ کانگریس
راجوری//یوتھ کانگریس کے ضلع صدرراجوری حسن مرزانے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کی اُمنگوں میں کھرااُترنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی مخلوط حکومت کے دورحکومت میں فرقہ پرستی عروج پرپہنچ گئی ہے اورعوامی مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے اورحکومت کی جانب سے کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔حسن مرزا نے کہاکہ خطہ پیرپنچال کے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے دربدر ہیں اورموجودہ حکومت کی نوجوانوں کے مخالف پالیسیوں سے ناخوش ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بے روزگارنوجوان اچھی حکومت کاانتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس عوام کے مسائل حل کرانے کے تئیں سنجیدہ ہے اوروہ ان کے مسائل ضلع انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گے۔
ڈائریکٹرہیلتھ سروسزنے ایس ڈی ایچ مینڈھرکامعائینہ کیا
مینڈھر//ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزجموںڈاکٹرگرجیت سنگھ سودن نے سب ضلع ہسپتال مینڈھرکادورہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف میڈیکل افسرڈاکٹرممتاز حسین بھٹی بھی تھے۔دورے کے دوران ڈائریکٹرہیلتھ سروسزنے تمام سیکشنوں کی لیبارٹریوں ،ڈاٹ ڈسپنسری ،آپ تھلمک ،الٹراسائونڈاورڈینٹل ،اوپی ڈی گائینالوجی ،سرجیکل ،فزیشن اورپیڈیٹریشن سیکشنوں کاجائزہ لیااورمریضوں کے ساتھ بات چیت کی۔بلاک میڈیکل آفیسرڈاکٹرپرویزاحمدخان نے ڈائریکٹرہیلتھ سروسزکوانتظامات کی جانکاری دی۔بعدازاں ڈائریکٹرہیلتھ سروسزنے ایمرجنسی بلاک مینڈھرکے تعمیرکام کابھی جائزہ لیاجس پر4.6کروڑروپے صرف کئے جارہے ہیں۔اس موقعہ پرڈائریکٹرنے ڈاکٹروں اوردیگرعملہ کوہدایت دی کہ وہ ڈرس کوڈکی پابندی کے ساتھ ساتھ تندہی سے فرائض منصبی کی انجام دہی کویقینی بنائیں۔
روہنگیاپناہ گزینوں کو ہراساں کرنے والوںپرنظررکھنے کامطالبہ
راجوری//طارق شال / تھنہ منڈی کی ادبی۔ دینی اور سماجی تنظیموں نے موجودہ مخلوط سرکار میں شامل دونوں جماعتوں کے زعماء کو متنبہ کیا ھے کہ جموں میِں نہتے،بے یارو مددگار پناہ گزینوں کے نام پر سیاست کی جارہی ہے اورجموں کی چند نامور تنظیموں کی طرف سے ان پناہ گزینوں کو حراساں کرنا اور دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کر کے انہیںخوف زدہ کرکے انکے جذبات کو ٹھیس پہونچانا ٹھیک نہیں ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں ان تنظیموں نے کہاکہ جموں میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کوہراساں کرنامناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ روہنگیا پناہ گزین جو حالات کے مارے اس وقت کسم پرسی کی حالت میں زندگی گذار رہے ہیں۔ ایسے لوگوِ ں کی دلی ہمدردی کرنا ہر یہان کے ہر باشندے کا فرض عین ہے۔ انسانیت کا تقاضہ ھے کہ بھوکے کو روٹی اور ننگے کو بدن ڈھانپبے کے لئے کپڑے دینا اخلاقی فرض ہے۔ تھنہ منڈی کی ادبی۔دینی اور سماجی تنظیموں نے سرکار سے مطالبہ کیا ھے کہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔اور انہیں ایسی تخریبی کاروائیاں کرنے سے باز رکھاجائے۔
تیل خاکی کی کالابازاری کے مرتکب دوافرادگرفتار
مینڈھر//جاوید اقبال //ضلع پولیس کی سپیشل برانچ(ڈی ایس بی) نے مینڈھر میں کاروائی کرتے ہوئے 30 لیٹر مٹی کے تیل کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مینڈھر قصبہ سے دو اشخاص مٹی کا تیل ایک ڈیپو سے لے کر گاڑی کو ڈالنے جارہے تھے کہ ڈی ایس بی کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر 30 لیٹر تیل سمیت دو افراد کو گرفتار کیا جس کے بعد وہ مینڈھر پولیس کے حوالے کئے گئے تاکہ پولیس مزید کاروائی کرے کیونکہ اِس سے قبل بھی کئی شکائتیں ملتی رہی کہ مینڈھر میں مٹی کا تیل عام لوگوں کو نہیں مل رہا ہے کیونکہ زیادہ تر تیل گاڑیوں میں اِستعمال ہو رہا ہے جس کی کئی بار ضلع ترقیاتی کمیشنر یا ایس ڈی ایم مینڈھر کے دربار میں بھی شکایت ہوتی رہی جس کے بعد اِنتظامیہ نے بھی کئی بار ٹی ایس او سے کہا کہ اپنے ڈیپو چیک کر کے کاروائی کرو اور جو ڈیپوکے مالک بلیک مارکیٹنگ کرتے ہیں اُن کے خلاف کاروائی کی جائے البتہ شکایت ملنے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہ ہوئی اور تیل بلیک ہوتا رہا ۔ جس کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہوتے رہے ۔ اِس سلسلہ میں منگلوار کو ڈی ایس بی کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر دو آدمیوں کے تیل کے ہمراہ گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا ہے جن کی پہچان وقار احمد اور ظفر اقبال سکنہ گاہنی کے طور پر ہوئی ہے اِس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
سرحدی گولہ باری
رہائشی علاقوں سے زندہ شیلوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری
مینڈھر//جاوید اقبال //منکوٹ کے چھجلہ علاقہ کے لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی طرف سے کی گئی فائرنگ اور گولہ بھاری سے علاقہ میں پڑے ہوئے زندہ شیل اطلاع ملتے ہی فوج نے اپنے قبضے میں لے کر اُن کو ضائع کردیا ۔ لوگوں نے کہاکہ اگر یہ شیل علاقہ میں پڑے رہتے تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا۔ کیونکہ اِس سے قبل بھی کئی حادثات پیش آچکے ہیںاور کئی لوگوں کو اپنے بچوں کی قیمتی جانیں ضائع کرنی پڑی۔اِس سلسلہ میں چوہدری غلام محی الدین نمبردار چھجلہ ،عبدلرزاق ،محمد خورشید ، محمد یونس ، حاجی غلام عباس اور محمد رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے جوں ہی فوج کو اطلاع دی کہ علاقہ میں زندہ شیل موجود ہیں جن سے کوئی بھی بڑا نقصان ہو سکتا ہے فوج نے فوری طور کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم کو علاقہ میں بھیجا جنہوں نے فوری طور زندہ شیل اپنے قبضہ میں لے کر اُن کو بلاسٹ کروایاجن کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں اور ایسالگ رہا تھا کہ پاکستانی افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ بھاری شروع کر دی اُنہوں نے کہا کہ ہم فوج کے شکر گزار ہیں ۔
سرنکوٹ میں کشوری شکتی یوجنا کے تحت بیداری کیمپ
بختیار حسین
سرنکوٹ// سرنکوٹ محلہ مردیال آنگن واڑی سینٹر میں یک روزہ کشوری شکتی یوجنا کا جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا جس کی صدارت سی ڈی پی او سرنکوٹ تاج النسا ء کاظمی کررہے تھے۔ اس کیمپ بہت ساری آنگن واڑی ورکران نے اور محلے کی عورتوں نے بھی شمولیت کی۔ اس کیمپ کا اہم مقصد یہ تھا ایک عورت کے لیے تعلیم کا کتنا ضروری ہونا چاہیئے۔ اس موقعہ پر سی ڈی پی او سرنکوٹ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے یہ یوجنا چلائی گئی ہے جس میں عورتوں کو بااختیاربنانے سے متعلقجانکاری دی اور اسی دوران ورکران کو بتایاکہ جب پڑھی لکھی ہوگی تو وہ اپنے پورے گھر کو اچھی طرح سے سدھار سکتی ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم بھی دے سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنگن واڑی ورکر سماج میں ایک اہم رول ادا کر سکتی ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ آئی سی ڈی ایس کے تحت تمام جانکاری فراہم کریں اور اپنے گھروں تک اسی طرح سماج میں بھی اس جانکاری کو فراہم کریں۔سی ڈی پی او نے مزید کہا کہ نوعمر بچوں کو اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے تعلیم کو اپنا مقصد بنانا ہے اور دستکاری میں حصہ لینا ضرورت ہے اور سلائی ہاتھ بنائی تمام چیزوں کو سیکھنے کوشش کرنی چاہیئے کیونکہ کم عمر بچوں کو سکولوں میں آنگن و اڑی سنٹروں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پہل کرنی ہوگی جس سے ان کامستقبل اچھا اور والدین کو بھی اس مسلئے کو لے کرآگے آنا ہو گا اور کم عمر والی بچیوں کو کس طرح تعلیم حاصل ہو ان کی خود بھی کوشش کرنی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے عوامی دربارخوش آئندقدم :رشیدقریشی
دورہ پونچھ کے دوران برسرموقعہ مسائل حل کرنے کوسراہا
پونچھ //سابق ممبر قانون ساز کونسل و پی ڈی پی لیڈر محمد رشید قریشی نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے دورہ پونچھ کے دوران موقعہ پر مسائل حل کئے جانے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ کا مختلف اضلا ع کادورہ کرنے کا سلسلہ ایک خوش آئنداقدام ہے۔قریشی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے موقعہ پر ہی مسائل حل کئے اور صبح دس بجے سے لیکر رات کے تین بجے تک وفود سے ملاقات کاسلسلہ جاری رکھا۔یہاں جاری بیان کے مطابق قریشی کی قیادت میں مینڈھر کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کرکے کئی مسائل ان کے سامنے رکھے جن کو موقعہ پر ہی حل کیاگیا۔ قریشی نے بتایاکہ وہ وزیر اعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے گھانی۔ جھلاس سڑک کو منظوری دی اور ساتھ ہی جنگلات کلیئرنس بھی دی گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ نے مختلف علاقوں کیلئے دس ہینڈ پمپ منظور کئے جبکہ پانچ بجلی ٹرانسفارمر دینے کا اعلان کیا۔ ان کاکہناہے کہ موصوفہ نے سپورٹس اسٹیڈیم ، ہائراسکینڈری سکول گھانی میں کھیل کود کا میدان ،اس سکول کی عمارت کی تعمیر و دیگر مانگوں کو منظوری دیتے ہوئے موقعہ پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ قریشی نے بتایاکہ ان کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ سے ڈنہ شاہستار میں یونیورسٹی کیمپس بنانے ،گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میں پی جی کلاسز شروع کرنے ، بالاکوٹ ،منکوٹ اور دیگر سرحدی علاقوں میں پولیس کی برموقعہ بھرتی کرانے ،روزگارکے سلسلے میں بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینے ، بالاکوٹ ، منکوٹ اور مینڈھر تحصیلوں میں پانی کی سہولت فراہم کرنے ، منکوٹ میں نیا ڈگری کالج کھولنے ، مینڈھر میں کلسٹر یونیورسٹی قائم کرنے کی مانگ بھی کی اور ہر ایک مطالبے پر انہوں نے مثبت رد عمل دکھاتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس بارے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں جس کیلئے وہ موصوفہ کے شکر گزار ہیں۔
کانگریس لیڈر کاسہ روزہ دورہ اختتام پزیر
عظمیٰ نیوز
راجوری //کوٹرنکہ اسمبلی حلقہ درہال بدھل کے سنیئر کانگریس لیڈر اقبال ملک نے کوٹرنکہ کے تین روز ہ دورہ کے دوران کھڈیون، کنڈی، جگلانوں،بدھل کا دورہ کیا جہاں پارٹی کے ورکروں کے ساتھ میٹنگ کی اور عام لوگوں سے بھی ملاقات کرکے ان کی پریشانیوں کو بغور سنا اقبال ملک سے لوگوں نے کہا کہ بجلی سڑک اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کا مکمل فقدان ہے ۔سرکاری اسکولوں میں عملہ کی کمی کی وجہ سے بچوں کو پوری تعلیم نہیں مل رہی ہے اقبال ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی مخلوط سرکار نے لوگوں سے جو وعدے کئے تھے وہ موجودہ مخلوط سرکارانہیں پورا کرنا بھول گئی ہے ۔انہوں نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعمیروترقی کے تمام تر وعدے سراب ثابت ہوچکے ہیں جبکہ پرانے پروجیکٹوں پر کام بھی روک دیا گیا ہے جو عوام کے لئے نقصان کا باعث ہے ۔ اقبال ملک نے کہا کہ دور دراز علاقوں کی عوام پانی بجلی تعلیم ودیگر سہولیات کو ترستی ہے ۔انہوں نے کہا محکمہ صحت کے سب سنیٹرتو قائم کئے ۔ سرکاری اسکولوں میں عملہ کی قلت نئی نسل کے لئے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے لیکن کہنے کو لیڈران اس طرف توجہ نہ دیکر عوام کے حقوق کا استحصال کررہے ہیں ۔
منجاکوٹ میں 2دنوں سے بجلی نہ دارد
پرویز خان
راجوری//تحصیل منجاکوٹ میں گذشتہ دودنوںسے بجلی کا نظام درہم برہم ہے مگر محکمہ بجلی سپلائی یقینی بنانے کیلئے ٹس سے مس تک نہیں ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل منجاکوٹ ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں اکثرسرحدی گولہ باری ہوتی رہتی ہے ،رات کے وقت بجلی بھی بند رہنے سے لوگوں میں مزیدخوف و ہراس کی لہر پیدا ہونے سے لوگوں میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ ان دنوں بچوں کے امتحانات بھی چل رہے ہیں۔جس سے بچوں کی تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب بچے اپنی پڑھائی بھی مکمل نہیں کر پا رہے ہیںجس سے بچوں کے تعلیمی معیار پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ وہیں اس ضمن میں جب جونیئر انجینئر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ 33kv کے کھمبے گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں۔جس کی وجہ سے بجلی نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔