تھنہ منڈی // ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ سروسز و سپورٹس پونچھ محمد ایاز خان کا تھنہ منڈی میں والہانہ استقبال کیا گیاجو حال ہی میں عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں ۔اس موقعہ پر ان کی اہلیہ رضیہ خان بھی موجود تھیں جن کی سبکدوشی محکمہ تعلیم سے بطور پرنسپل ہوئی ہے ۔ محمد ایاز خان کا تعلق قصبہ تھنہ منڈی سے ہے جو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کی خاطر شہر راجوری میں مقیم ہیں۔انہوںنے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس میں 40 سال خدمات انجام دیں اور مختلف اضلاع میں کام کیا ۔ان کے اعزاز میں مڈل اسکول تھنہ منڈی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت ریٹائرڈ زونل فیزیکل آفیسر عبدالقیوم شال نے کی جبکہ اس موقعہ پر مہمان خصوص محمد ایاز خان تھے ۔تقریب میںپرنسپل ڈگری کالج تھنہ منڈی ڈاکٹر شکیل احمد رینہ بطور مہمان ذی وقار شامل ہوئے ۔ اس موقعہ پر انچارج پرنسپل بوائز ہائر اسکنڈی اسکول تھنہ منڈی تنویر سمیال، انچارج گرلزہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی طاہر چوہدری، انچارج ہائی اسکول عظمت آباد منشی خان و دیگر لوگ بھی موجو دتھے ۔سبھی نے ایاز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کیا ۔نظامت کے فرائض فیزیکل ماسٹر رخسار احمد بٹ نے انجام دیئے ۔