مینڈھر //پی ڈی پی کی ماہانہ میٹنگ ڈاک بنگلہ مینڈھر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت زونل صدر محمد اعظم ساگر نے کی ۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی پارٹی کے ضلع صدر شمیم ڈار تھے۔اس موقعہ پر کارکنان نے مرحوم رمضان بھٹی کو خراج عقیدت پیش کیا او ران کی خدمات کی ستائش کی ۔ مرحوم کا گزشتہ دنوں ہی انتقال ہواتھا۔کارکنان نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے دورہ ٔ پونچھ کے دوران لئے گے فیصلوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے پونچھ کی عوام کے جس طرح تحمل مزاجی سے ایک دن میں مسائل حل کئے ،اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوںنے کہاکہ انہیں فخر ہے کہ وہ پی ڈی پی جماعت سے منسلک ہیں جس نے عوامی مسائل کو سمجھا اور انہیں حل کیا جبکہ دیگر سیاسی جماعتوںنے ہمیشہ اس خطے کا استحصال کیا ۔ایڈووکیٹ معروف خان، سردار وسیم خان، زاہدہ چوہدری،محمد صادق چوہدری اورتنویر ڈار نے ورکروں پر زور دیا کیا کہ پی ڈی پی جماعت کو اور مضبوط بنائیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کی جائیں ۔شمیم ڈار نے یقین دلایاکہ وہ تمام مسائل کو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لاکر حل کروائیںگے ۔اعظم ساگر نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقعہ پر سردارغلام محمد، محمد خورشید، معروف مغل، عبدالرشید، حفیظ چوہدری، ایڈووکیٹ دلیر خان، شاہنواز قریشی، سید زید شاہ، نثار چوہدری، تنویر قریشی، اخلاق خان، قاضی محمد صدیق وغیرہ بھی موجود تھے۔