منجاکوٹ //پی ایچ سی منجاکوٹ میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریضوں کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ پی ایچ سی منجاکوٹ میں دو سے تین ڈاکٹر تعینات رہتے تھے مگر موجودہ وقت میں کوئی بھی ڈاکٹر تعینات نہیں۔کانگریس لیڈر فاروق خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہی ایک ڈاکٹر کو اٹیچ کیاگیا جبکہ دوسرے کو تبدیل کردیاگیاجس کی وجہ سے لوگ در بدر ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اٹیچ کئے گئے ڈاکٹر کو واپس لایاجائے اور لوگوں کو پریشان نہ کیاجائے ۔رابطہ کرنے پر بلاک میڈیکل افسر منجاکوٹ نے بتایاکہ ایک ڈاکٹر کو یہاںسے اٹیچ کیاگیاہے جبکہ محکمہ نے پی ایچ سی گھمبیر مغلاںسے ایک ڈاکٹر منجاکوٹ میں اٹیچ رکھاہے ۔