پونچھ//پی ڈی پی اکائی پونچھ کا ایک عوامی اجلاس موضع منگناڑ میں منعقد ہوا جس میںایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقعہ پر عوامِ علاقہ نے موصوف کے گلے میں ہار پہنا کر اُن کا پُر تپاک خیر مقدم کیا۔ عوام ِ علاقہ کا کہنا تھا کہ وہ پی ڈی پی کارکردگی سے بے حد متاثر ہیں اور وزیر اعلیٰ کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہیں ۔اپنے خطاب میںممبر اسمبلی نے کہاکہ پی ڈی پی کی قیادت والی ریاستی مخلوط سرکار کے دور میں وہ حلقہ انتخاب پونچھ کے سبھی گائوں کو آنے والے وقت میں سڑک کی سہولت فراہم کرائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اُنہیں محترمہ محبوبہ مفتی کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ ریاست کو مزید ترقی اور فلاح کی راہ پر گامزن کریں گی۔ تانترے نے ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے حالیہ دورہ ِ پونچھ کے دئوران منعقد کئے گئے عوامی دربار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ عوام اُن کے دئورہ سے بے حد متاثر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ شیخ محمد عبداللہ کے بعد پہلی ایسی وزیرِ اعلیٰ ہیں جنہوں نے اس طرح کے عوامی دربار منعقد کرکے موقعہ پر ہی عوامی مشکلات کا بھر پور ازالہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عوامِ پونچھ کو ترقی کی نئی راہیں دیکھنے کو ملیں گی۔ اس موقعہ پر متعدد افراد نے بی جے پی اور کانگریس سے ناطہ توڑکرکر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی جنہیں ایم ایل اے موصوف نے ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ نئے شامل ہوئے افراد میں راوندر سنگھ، یوگ راج، جانکی ناتھ، گُرمیت سنگھ، نرمل سنگھ، وِپن کُمار، طفیل حُسین، گُلزار حُسین ، محمد امین ، جگندر پال ورما ، اوم پرکاش ، روشن لال ، محمد رشید ، محمد یوسف ، جاوید اقبال ، فاروق احمد اور غُلام محمد قابلِ ذکر ہیں۔